(یعنی نماز) ترک کرنے کا گناہ سر لے لیا۔یہ کیا سمجھداری ہے؟ اور بہت سے لوگ تو نفلی حج میں ایسی حرکت کرتے ہیں، ایسے نفلی حج کی ضرورت کیاہے جس میں فرض نماز ترک کی جائے۔( کتاب الحج مئولفہ حضرت بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ)
خواتین کےلیے آسانی
البتہ اگرخواتین ہجوم کی وجہ سے مزدلفہ میں نہ ٹھہریں اور رات کو ہی منیٰ چلی جائیں تو ان کے لئے جائز ہے ان پر دم واجب نہ ہوگا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا بھاری بھر کم خاتون تھیں، اس لیے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ سے رات کے وقت مزدلفہ سے( منیٰ) روانھوں نے روانہ ہو نے کی اجازت چاہی توآپ صلیٰ اللہ و علیہ وسلم نے انہیں اجازت عنایت فرمادی۔ رواہ مسلم ۔
عن ابن عباس رضي اللہ عنھما یقول: انا ممن قدم النبي صلی اللہ و علیه وسلم لیلة المزدلفة في ضعفة أھله .(صحیح بخاری ۶/۱۳۶)
مزدلفہ سے منی روانگی
نمازِفجر مزدلفہ میں اول وقت میں پڑھ کر طلوع آفتاب سے کچھ پہلے تک وقوف کرے۔ مزدلفہ کے تمام میدان میں جہاں چاہے وقوف کر سکتا ہے بجز وادیء محسر کے جو منیٰ کی جانب مزدلفہ سے خارج وہ مقام ہے جہاں اصحاب فیل پر عذاب آیا تھا۔ منیٰ جاتے وقت وادی محسر سے تیزی سے گزر جائے کیونکہ یہ عذاب کی جگہ