کرنا۔ اور حقوق العباد جس کے ذمہ ہیں یعنی اگر کسی کا مال دبا رکھا ہے تو اس کا مال اسکو واپس کرے ، اور اگر واپس کرنے پر قدرت نہیں تو اس سے اجازت لے لے کہ آپ کا قرضہ بعد میں ادا کردوں گا ۔ اور اگر کسی کوتکلیف دی ہے تو ان سے معافی مانگ لے ۔
(۱۰) سفرِحج وعمرہ شروع کرنے سےقبل دو رکعت نماز ادا کرنا
سفرِ حج وعمرہ شروع کرنے سے قبل اپنے گھر میں دو رکعت نماز ادا کرے اور یہ مستقل سفر کی سنت ہے ۔چاہے سفرِ حج وعمرہ ہو یا اور کوئی سفر ہو ۔حوالہ(احکام سفر۲۹۶)
عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : مَا خَلَفَ عَبْدٌ عَلَى أَهْلِهِ أَفْضَلَ مِنْ رَكْعَتَيْنِ يَرْكَعُهُمَا عِنْدَهُمْ حِينَ يُرِيدُ سَفَرًا.
(۱۱) وصیت لکھنا
کہ وصیت لکھ کر گھر سے روانہ ہونا ، جس میں یہ تفصیل ہو کہ کس کا کتنا قرضہ ادا کرنا ہے اور کس سے کتنا لینا ہے ،وغیرہ وغیرہ۔