وَاخْلُفْ عَلَی کُلِّ غَائِبة لِیْ بِخَیْرٍبھی رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان پڑھنا آیاہے۔ (رواه الحاکم وصححه و وافقه الذھبی )
طواف سے فارغ ہوکر دورکعتیں مقامِ ابراہیم کے پیچھے (اگر بآسانی میسر ہوجائے) پڑھنے کے بعد آبِ زمزم پر آئے اور خوب سیر ہوکر پئے پھر یہ دعا پڑھے: اللهم إنّی أسئلُکَ عِلْماً نَافِعَا ورِزْقاً وَاسِعَا وشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاء.
مذکورہ بالا دعا حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے۔
(۳۱) دورانِ طواف کعبہ شریف کو نہ دیکھنا
فقہاء نے لکھا ہے کہ طواف کرنے والے کو چاہئے کہ دورانِ طواف کعبہ شریف کو نہ دیکھے بلکہ نیچے نظر رکھتے ہوئے طواف کرے یہ اس وقت کا ادب ہے۔
(۳۲) کعبہ سے قریب ہوکر طواف کرنا
کو شش کرے کہ طواف کعبہ سے قریب ہو کر طواف کرے کیونکہ یہ مستحباتِ طواف میں سے ہے اگر ہجوم زیادہ ہو اور لوگوں تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو تو پھر ہجوم میں گھسنے کی کوشش نہ کرے ،کیونکہ کسی مسلمان کو تکلیف دینا حرام ہے، اور خواتین کو مردوں کے ہجوم سے دور ہوکر طواف کرنا چاہئے تاکہ مردوں کے جسموں سے ان کے جسم نہ ٹکرائیں۔