(۷۴)دیارِحبیب ﷺ کےمتعلق آداب
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا( الأحزاب: ٥٦لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ(الشرح: ٤)
یاربِّ صلّ وسلّم دائِماً أبَداً علیٰ حبیبِکَ خیرِ الخلقِ کلِّہِم
حجاجِ کرام کی حاضری مدینہ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حج سے پہلے ہو یا بعد میں ، ان کو اور اسی طرح معتمرین حضرات کو چند آداب ملحوظ رکھنا ضروری ہے :
(۷۵) انتہائی شوق ومحبت کے ساتھ مدینہ منورہ کاسفرہو۔
(۷۶) مدینہ منورہ کی طرف سفرکرتے ہوئے درود شریف کی کثرت کرتے رہیں۔
(۷۷) جب مدینہ منورہ قریب آجائے اگر اپنے اختیار میں ہو توسواری کو تیز کرلیں۔جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے تشریف لارہے ہوتے تھے اور مدینہ منورہ کے در ودیواراور راستوں پرنظر پڑتی تھی تو اپنی سواری تیز فرمالیتے تھے ۔(رواہ البخاری بألفاظ متنوعۃ)
(۷۸) جب مدینہ منورہ میں داخل ہوتو یہ دعا پڑھے :‘‘ اللهم بارک لنا فیها’’ تین مرتبہ ۔پھر یہ دعا پڑھے ۔‘‘ اللّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاها وحَبِّبْنَا إلَیٰ أَهلِهَا وَحَبِّبْ صَالِحِيٓ أَهلِهَا إلَیْنَا’’یہ دعا کسی شہر یا بستی میں داخل ہونے کا ایک حصہ ہےاور یہ بھی پڑھے :‘‘اللّهمّ اجْعَلْ لَنَا بِھَا قَرَاراً وَرِزْقَاً حَسَناً ’’
(۷۹) مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد اپنے کمرہ میں سامان وغیرہ رکھ کر غسل کر کے اور