گنہگار کی طرح، اور میں تجھ کو پکارتا ہوں جیسا کہ خوفزدہ مصیبت زدہ پکارتا ہے اور جیسا کہ وہ شخص پکارتا ہے جس کی گردن جھک گئی، اور جس کے آنسو جاری ہوگئی، اور جس کا جسم تیرے خوف سے دبلا ہو، اور جسکی ناک تیرے لئے خاک آلودہ ہوئی، اے میرے رب ! مجھے محروم نہ فرما اور میرے لئے بڑا مہربان اور بڑا رحیم ہوجا ، اے وہ ذات پاک جو اُن میں سب سے بہتر ہے جن سے سوال کیا گیا، اور اے وہ ذات پاک جوسب سے بڑھ کر عطا فرمانیوالاہے ۔
نویں ذی الحجہ کو زوال کے بعد سے صبح صادق تک کے درمیانی حصہ میں احرام کی حالت میں کسی قدر بھی عرفات میں ٹھہر جائے یا وہاں سے گزر جائے تو حج ہو جائے گا۔اگر اس وقت میں ذرا دیر کو بھی عرفات میں نہ پہنچا تو حج نہ ہوگا اور زوال کے بعد غروب آفتاب تک عرفات میں ٹھہرنا واجب ہے جو شخص اس وقت میں نہ پہنچ سکے وہ آنے والی رات میں کسی وقت بھی پہنچ جائے تو اس کا حج ہو جائیگا۔
عرفات سے مزدلفہ روانگی
مزدلفہ سے مغرب کی طرف سے تین میل کے فاصلے پر ہے، آفتاب غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لئے روانہ ہو جائیں، راستہ میں ذکر اللہ اور تلبیہ میں مشغو ل رہیں، اس روز حجاج کے لئے مغرب کی نماز عرفات میں یا راستہ میں پڑھنا جائز نہیں کہ نماز مغرب کو موخر(لیٹ) کر کے عشاء کے وقت نماز عشاء کے ساتھ پڑھنا واجب ہے،