عام طورپرتوپردہ کرتی ہیں لیکن حج وعمرہ میں وہ بھی پردہ چھوڑ دیتی ہیں ،بعض مرتبہ ایسا بھی ہوتاہے کہ رہائش کا ایک کمرہ ہوتا ہے جس میں اپنے محرم کے علاوہ دوسرے لوگ بھی ہوتے ہیں ان سے بالکل پر دہ کا اہتمام نہیں کرتیں حالانکہ رسّی باندھ کرچادر ڈالی جا سکتی ہے پردہ کیاجاسکتاہے لیکن شرعی احکام کی اہمیت دل میں کم ہونے کی وجہ سے یا علم ِدین نہ ہونے کیوجہ سے بے پردگی کے گناہ میں مبتلا رہتی ہیں،اور انکے ساتھ انکے مرد بھی گناہ میں شریک ہیں کیونکہ انکے ذمہ ہیں کہ اپنی خواتین کو شرعی پردہ کرائیں۔
پیارے حجاج ومعتمرین کرام: یہ حج اور عمرہ تو تقویٰ سیکھنے کیلئے ہے حج وعمرہ میں اللہ تعالیٰ کی اور رسول اللہﷺ کی اطاعت کرنے کی تربیت کرائی جاتی ہے ،اگر حج وعمرہ میں بھی تقویٰ نہ سیکھا تو پھر کب سیکھیں گے؟ ۔
سفر میں روانہ ہونے سے پہلے صلوۃ السفر پڑھنا
سفر پر نکلنے سے پہلے گھر میں دو رکعت سفر کی نیت سے پڑھنا مستحب ہے، امام نووی فرماتے ہیں پہلی رکعت میں ‘‘سورۃ الفاتحہ’’ کے بعد‘‘سورۃ الکافرون’’ اور دوسری رکعت میں ‘‘سورۃ الاخلاص’’ پڑھنی چاہیے۔ (شرح الایضاح فی مناسک الحج ۔۴۲، المجموع: ۴/۲۷۳)
نبی کریم ﷺ کاارشاد گرامی ہے: «ماخلف عبد علی اھله افضل من رکعتین یرکعھما عندھم حین یرید السفر» (مصنف ابن ابی شیبة: ۲/۸۱)