نماز باجماعت کا اہتمام کرنا
تمام حجاج کرام و معتمرین حضرات کو اس چیز کا خاص اہتمام رہے کہ سفری حج وعمرہ میں تمام نمازیں باجماعت تکبیر اولی کے ساتھ ادا کرنیکی کوشش کریں اور اگر کسی وجہ سے ایک آدھ رکعت جماعت سے رہ جائے تو حسر ت و ندامت کے آنسو بہائیں اور یہ عزم کریں کہ آئندہ ان شاء اللہ تعالی پہلے سے ہی وضوء وغیرہ سے فارغ ہو جائیں گے تاکہ تکبیر اولی کے ساتھ نماز مل جائے ۔
تلاوتِ کلامِ پاک کا اہتمام کرنا
حجاج کرام و معتمرین حضرات کو ایام حج و عمرہ میں تلاوت کا بھی اہتمام کرنا چاہئے ، اور تلاوت کرتے وقت معانی میں تدبر کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالی کے ساتھ تعلق خاص حاصل ہو اور قرآن پاک کی عظمت دل میں بیٹھ جائے قرآن پاک کی تلاوت کرنا یہ قرآن حکیم کے بڑے حقوق میں سے ہے ، ایام حج کو غنیمت جانتے ہو ئے اپنے رفقائے ،حج میں سے جو تجوید کا جاننے والا ہو اس کو قرآن حکیم سنائے اور اپنی قراءت کی اصلاح کرے، اور معروف پڑھنے کا اہتمام کرنا ضروری ہے ، بہت لوگو ں کی ادائیگی مجہول ہو تی ہے جو غلط ہے ، اس سلسلہ میں ایک قاعدہ یا د رکھنے کی ضرورت ہے اس پر عمل کر نے سے مجہول کی غلطی دور ہو جائے گی اور معروف پڑھنے کی عادت ہو جائے گی : و ہ قاعدہ یہ ہٍےکہ پیش کی آواز (ٹو۲) کی