جن پر سورہ بقرہ نازل ہوئی ۔(بخاری و مسلم )
۱۔ جمرہ عقبہ ( یعنی بڑے شیطان) کو کنکریاں مارنے کے بعد ٹھہرکر دعا مسنون نہیں ہے، یہ صرف جمرہ صغری و وسطی ( یعنی پہلے اور درمیانی ) کی رمی کر نے کے بعدمسنون ہے ۔
۲۔ دسویں تاریخ کو پہلی کنکری مارتے وقت تلبیہ موقوف کردیں ۔
۳۔ رمی داہنے ہاتھ سے کرنا چا ہئے ۔
۴۔ ہر کنکری مارتے وقت ‘‘ اللہ اکبر ’’ کہنا مسنون ہے ۔
۵۔ مرد حضرات کو رمی کرتے وقت اتنا ہاتھ اٹھانا چاہئے کہ بغل نظر آجائے ،لیکن عورت اتنا ہاتھ نہ اٹھائے، صرف بقدر ضرورت اٹھائے۔
۶۔ دسویں ذی الحجہ کو رمی کا وقت صبح صادق سے شروع ہو جاتا ہے، اور اسکا مسنون وقت طلوع شمس سے لے کر زوال آفتاب تک ہے، اور بلاکراہت ( جائز وقت ) زوال سے غروب تک ہے، اور پھر اسکے بعد صبح صادق تک جوانوں کیلئے مکروہ ہے ۔ ( غنیۃ الناسک)
لیکن رات کو رمی کر نے سے بھی رمی ادا ہو جائے گی ، البتہ خواتین اور ضغفاء حضرات کیلئے رات میں رمی کرنا مکروہ ہے ۔
(۶۳) قربانی کرنا
رمی کرنے کے بعد حجِ تمتع یا قران کی قربانی کرے جو کہ واجب ہے، اور حج ِ افراد میں مستحب ہے،پھر منیٰ میں حلق کرے پھر مکۃ المکرمۃ طوافِ زیات کیلئے روانہ