مقدمة المؤلف
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياءوالمرسلين محمد وعلى آله وصحبه أجمعين .
اما بعد:
الحمد اللہ توفیقِ الہی سے تحفۂ حرمین شریفین مزین قرطاس ہو ئی کئی احباب کے مشورے سے اور حالات کےتقاضوں کے پیش نظر اس بات کا داعیہ پیدا ہوا کہ حجاج و معتمرین اورزائرین کے لئے ایک ایسی مستند اور مفید کتاب ہو جو کہ سب کی مکمل رہنمائی کرسکے ، اور ہر طرح سے تشفی بخش اعمالِ حج وعمرہ کیئے جا سکیں ۔ اوران اعمال حج وعمرہ اور زیارت مدینہ طیبہ میں یہ کتاب ایک مشعلِ راہ ثابت ہو، اور اس کتاب کی روشنی میں ان حضرات کو حجِ مبرور حاصل ہو سکے، اور تمام اعمال حج و عمرہ بحسن ِخوبی ادا کرسکیں جس سے دل منور ہوں ، اور خشیت الہی اور محبت الہی سے ان کےقلوب معمور ہوں، اور ہر طرح کے قلبی سکون وطمانیت سے بحرور ہو ں، اس کتاب میں سب سے پہلے حج و عمرہ کے فضائل بیان کئے گئے ہیں کیوں کہ فضائل بیان کر نے سے جذبہ طاعت پیداہو تا ہے اور اخروی اجر و ثواب کا علم ہو تا ہے، اور اعمال ِصالحہ میں نشاط حاصل ہو تا ہے، اور رغبت بڑھتی ہے ، قلبی لگاؤ کے ساتھ اعمال کرنا نصیب ہو تا ہے ، اور حج و عمرہ اور زیارت مدینہ کے لئے بار بار اپنے اموال کو خرچ کرنے کی توفیق ہو تی ہے، محنت و مشقت سے کمایا ہو امال اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی میں خرچ کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے ۔قرآن پاک میں اور احادیث ِشریفہ میں اعمالِ صالحہ کرنے والوں کے لئے جنت کی بشارتیں سنائی گئی ہیں مومن بندہ ان بشارتوں کو سن کر حق الیقین رکھتے ہو ئے ، جنت کی طرف دوڑ لگاتا ہےاور اسی دوڑ میں حق تعالی کا قرب نصیب ہو تا ہے ۔ لہذا