تین افراد جماعت ہیں۔
ایک دوسری حدیث میں ہے: «لوأن الناس یعلمون ما ٲعلم من الوحد ما سری راکب بلیل یعنی وحده»۔ (جامع الترمذی)
ترجمہ: اکیلے سفر کرنے کی جو برائی میں جانتا ہوں اگر لوگ جان لیتے توکوئی بھی رات کو اکیلے سفر نہ کرتا ۔
(۷) امیر بنانا
«إذا خرج ثلاثة فی سفر فلیؤمروا أحدهم» (سنن ابوداؤد)
جب سفر میں تین آدمی نکلیں تو ایک کو اپنا امیر بنالیں۔
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : کہ جب سفر میں تین آدمی ساتھ ہوں تو ایک کو امیر بنالیں ۔ ( أبو داؤد شریف ) ۔
(۸) اچھے رفقاء تلاش کرنا
حج وعمرہ کا سفر شروع کرنے سے پہلے صالحین کی جماعت کے ہمراہ سفر کرنا اختیار کرے کیونکہ صالحین کے ساتھ حج کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ حج مبرور نصیب ہوگا اور ان صالحین کے اعمال واقوال وکردار سے متأثر ہوگا کیا بعید ہے کہ یہ سفرِ حج یا سفرِعمرہ علماء وصلحاء کی رفاقت کی وجہ سے پوری زندگی میں تعلق مع اللہ حاصل ہونے کا ذریعہ بن جائے ، حدیث شریف میں فرمایا کہ : ‘‘ «إنما مثل الجلیس الصالح والجلیس السوء کحامل المسک ونافخ الکیر فحامل