(۹۷)چاشت کےوقت اپنےشہرمیں پہنچنےکی کوشش کرنا اوراپنے محلہ کی مسجدمیں دورکعتیں ادا کرنا
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر واپس تشریف لاتے تو چاشت کے وقت (شہرمدینہ میں) تشریف لاتے، اور جب پہنچتے تو پہلے مسجدمیں تشریف لاتےاور دورکعتیں ادا فرماتے،پھر تشریف رکھتے۔ (مسلم شریف)
(۹۸) سفرِحج سےواپس ہوتے وقت یہ دعا پڑھے
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوہ سے یا حج وعمرہ سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلندی پر تین مرتبہ اللہ اکبر فرماتے ، پھر یہ دعا پڑھتے ’’ لَا إِلٰه إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَه ، لَه الْمُلْکُ وَلَه الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ٭ آئِبُوْنَ تَائبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ ، لِرَبَّنَا حَامِدُوْنَ ، صَدَقَ اللہ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَ ہُ ،وَهَزَمَ اْلأَحْزَابَ وَحْدَہُ ۔ ( صحیح البخاری باب ما یقول إذا رجع من الحج )
(۹۹) سفر سے واپس ہوکر جب گھر میں داخل ہو تو یہ پڑھے:
(( اَوباً اَوباً لّرَبِّنَا تَوْبَاً لاّ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوبَاً )) (الطبرانی)