مشعر ِحرام کے پاس اللہ تعالی کا ذکر کرنا
رب العزت و الجلا ل کا ارشاد عالی ہے { ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (199)} [البقرة: 199]
ترجمہ :پھر جب تم عرفات سے واپس ہو تو اللہ کو یاد کرو مشعر حرام کے نزدیک ، اور اس کو یاد کرو جیسا کہ اس نے تمہیں ہدایت دی ، اور حقیقت میں بات یہ ہے کہ تم اس سے پہلے محض ناواقف تھے ۔
آیت کریمہ میں عرفات سے واپس ہو کر مزدلفہ میں اللہ کا ذکر کر نے کا حکم فرمایا المسعر الحرام مزدلفہ میں ایک پہاڑ ہے جس کا نام جبل قزح ہے ، مزدلفہ ساری جگہ وقول کی ہے ، البتہ المشعر الحرام کے قریب وقوف کرنا افضل ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ووقفت هناو جمع کلهاموقف (رواہ مسلم)
مزدلفہ کے چند اعمال
مغرب وعشاء دونوں نمازیں اکٹھی پڑھ کر رات کو مزلفہ میں رہنا سنت ہے، اور دونوں نمازوں کو ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پڑھنا مسنون ہے۔(کما ثبت عن النبیﷺ وهو اختیار الطحاوی وابن الهمام من الحنفية)