(۱۰۰)جب کسی شہر یابستی میں داخل ہونے لگے تو تین مرتبہ یہ پڑھے
اللّٰهمّ بٰارِکْ لَنَا فیها پھر یہ پڑھے : اللّهمّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّبْنا إلیٰ إھلِها وحبِّبْ صَالِحِیْ أَهِلهَا إِلَیْنَا . (الطبرانی ،و البیهقی)
ایک ضروری بات بعض حجاج ومعتمرین وغیرہ مسجد نبوی شریف سے باہر نماز پڑھ لیتے ہیں اندرجگہ ہونے کے باوجود ایساکرنے سے جماعت کا توثواب ملے گا مگر مسجد کا ثواب نہیں ملے گا اگرچہ صفیں متصل ہوں ،اور اگر صفیں متصل نہ ہوں تو نماز ہی نہیں ہوگی ۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھاجائے ۔
دعاء: اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ہے کہ بندہ کو اور تمام قارئین کو اپنی رضاکے اعمال کی توفیق عطا فرمائے اور قبول فرمائے، اور بندہ کا یہ رسالہ اور دیگر تمام تصانیف کو اپنی رضاء کا سبب بنائے، اور اپنے بندوں کو بہت زیادہ نفع پہنچائے۔ آمین اللّهم اجعل أعمالی کلها صالحة واجعلها لوجهک خالصة ، ولا تجعل فیها لخلقک شیئا. آمین یارب العالمین .ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ الحج: ٢٩