اگر کسی نے نماز فجر یا نماز عصر کے بعد آفتاب میں زردی آنے سے پہلے پہلے نماز دوگانہ ادا کرلی تو کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی، اور اس کا لوٹانا بہترہے ۔(کتاب الحج ص۵۲)
ان کا اعادہ کرنا یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہے ۔(کتاب الحج ص ۵۲)
تنبیہ: ایک طواف سے فارغ ہوکر اسکے نفل ادا کیئے بغیر دوسرا طواف کرنا مکروہ ہے ،لیکن اگر ایسے اوقات میں طواف کررہا ہے جن میں نفل پڑھنا مکروہ ہے تو اکٹھے کئی طواف کرنے کے بعد جائز وقت میں سب طوافوں کے نفل ادا کرسکتا ہے ۔(غنیۃ ص ۱۱۶،۱۱۷)
طواف کےبعدزمزم پینا اورسرپر ڈالنا پھر استلام کے بعدسعی کی طرف روانہ ہونا
طواف کے دو رکعت پڑھنے کے بعد زمزم پینا اور سر پر ڈالنا مستحب ہے۔جیسا کہ حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ ان النبی ﷺ رمل ثلاثة اشواط من الحجر الی الحجر، وصلیٰ رکعتین ، ثم ذهب الیٰ زمزم فشرب منها ، وصب علیٰ رأسه ، ثم رجع فاستلم الرکن ، ثم رجع الیٰ الصفا فقال :(( ابدؤ وا بمابدأ اللہ عزوجل به )) . رواہ احمد بإسناد جید .
ترجمہ :حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺنے (طواف کے)تین چکروں میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا(اور