اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنا
حج کے دوران عرفات و مزدلفہ اور منی کی طرف واپس ہو تے ہوئے رب تعالی سے مغفرت طلب کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے ، رحمن جل جلالہ کا ارشاد ہے: { ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (199)} [البقرة: 199]
ترجمہ : پھر تم اسی جگہ سے واپس آجاؤ جہاں سے دوسرے لوگ واپس آئیں اور اللہ سے مغفرت طلب کرو، بلاشبہ اللہ غفور رحیم ہے ۔ (الآیۃ من البقرہ ۱۹۹)(اس آیت کی تفسیر انوار البیان میں ملاحظہ فرمائیں )
(۳۷)عرفات کےدن کےبعض خاص اعمال ودعائیں
عرفات کے دن پورے وقت ذکراللہ اور تلاوت، درود شریف ،توبہ واستغفار خشوع وخضوع اور آہ وزاری کے ساتھ کرتا رہے، اور تھوڑی تھوڑی دیر میں تلبیہ پڑھتا رہے۔
ایک حدیث میں ہے کہ جومسلمان عرفہ کو زوال کے بعد موقف میں وقوف کرے اور قبلہ رخ ہوکر سو(۱۰۰)مرتبہ (لا إلٰه إلاّ الله وحدہ لا شریك له له الملکُ وله الحمد وهو علیٰ کلِّ شيء قدیر )
پھرسو(۱۰۰)مرتبہ پوری سورۂ اخلاص قل هو الله احدپھر سو(۱۰۰) مرتبہ (اللّهمّ صلّ علیٰ محمدٍ وّعلیٰ الِ محمدٍ کما صلیت علیٰ ابراهیمَ وعلیٰ ال ابراهیم إنّک حمیدٌ مجید وعلینا معهم ) پڑھے تو باری تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو کیا جزا ہے میرے اس