شریف کا کچھ حصہ نظر آجاتا ہے ) اس کے بعد کعبہ شریف کی طرف رُخ کرکے اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کرے اور یہ پڑھے :۔لا إلٰه إلاّ الله وَحدَه لاَ شَرِیکَ لَه لَه المُلک وَلَه الحَمدُ .
کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کیلئے ملک ہے اور اسی کیلئے حمدہے
وَهوَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیرٌ لا إلٰه إلاّ اللہ وحدہُ أنجزَ وعدہ .
اور وہ ہرچیز پر قادر ہے ،کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا وہ تنہا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا ونصرَ عبدہ وهزم الأحزاب وحدہ .اور اپنے بندہ کی مدد فرمائی اوردشمنوں کی جماعتوں کو تنہا اُس نے شکست دی ۔
اس کے بعد درود شریف پڑھ کر جو چاہے دعا مانگے اور تین مرتبہ یہ پورا عمل کرے پھر صفا سے اُترے اور مروہ کی طرف ذکر کرتا ہوا چلے یہاں تک کہ جب ہرے رنگ کے ستون پر پہنچے تو دوڑنا شروع کردے اور دونوں ستونوں کے درمیان دوڑتاہوا گزرجائے (یہ دوڑنا مردوں کیلئے ہے عورتوں کیلئے نہیں ہے) اوردونوں ستونوں کے درمیان دوڑتے ہوئے یہ دعا پڑھنا منقول ہے:اللّهم اغفر وارحم وأنت الأعز الأکرم . اے اللہ مغفرت فرما اور رحم فرما تو بہت بڑا عزت والا ہے اور بہت بڑا کریم ہے۔ ( رواہ مصنف ابن أبی شبیبة فی مصنفہ والبیهقی فی السنن الکبری عن ابن مسعود رضى الله عنه )
ان دعاؤں کے علاوہ صفامروہ پر اور ان دونوں کے درمیان سعی میں اپنے لئے جو چاہے دعا مانگے اور خوب مانگے، غفلت کے ساتھ سعی نہ کرے۔