فضائل حج و عمرہ کا مطالعہ بھی کرنا چاہئے۔تاکہ حج جیسے عظیم اسلامی رکن جو بدنی و مالی عبادت کا مجموعہ ہے اس کے برکات صحیح معنی میں حاصل کر سکیں ۔
دوسرا رسالہ آدابِِ حج و عمرہ شامل کیا گیا ہے ۔ ان آداب کی روشنی میں حج و عمرہ کیا جا ئے تو اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج مبرور اور عمرہ مقبولہ نصیب ہو جائے بعض حضرات حج و عمرہ و زیارت کے حاضری دیتے ہیں لیکن آداب سے بالکل دو ر ہو تے ہیں ، غیر شرعی وضع قطع اور انگریزی لباس اور ریاکاری اور شہرت و نام نمود و سیاحت کا جذبہ دلوں میں سمایا ہو تا ہے ۔ جو کہ ان کی حرکات سے ظاہر ہو تا ہے مثلا تصویر کشی اور سگریٹ نوشی ، اور بازاروں میں پھر نا ، اور نظر کی حفاظت نہ کرنا اور اپنے کمروں میں جاکر ٹیلی ویزن پر ایسے پروگرام دیکھنا جو عام حالات میں جائز نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب ایسی حرکات ہیں جوکہ حج و عمرہ اور زیارت کی روحانیت حاصل ہو نے کے لئے مانع ہیں ۔ لہذا حرمین شریفین کی حاضری سے قبل یہاں کے آداب کا مطالعہ کرنا ضروری ہے تاکہ یہاں کے انوار و برکات سے قلوب منور ہو جائیں ۔ اور عند اللہ مقبولیت حاصل ہو جائے ۔
تیسرا رسالہ احکام ِطواف شامل کیا گیا ہے ، ۔طواف وہ عظیم عبادت ہے ، جس سے خاص قرب الہی حاصل ہو تا ہے ، اور قلوب پر فیضان الہیہ کی بارش ہو تی ہے۔ اس عظیم عبادت کے بھی کچھ احکام و آداب ہیں ۔ ان کو ملحوظ رکھتے ہو ئے طواف کیا جائے تو صحیح معنی میں طواف طواف بنے گا ۔ اگر کوئی ان احکام و آداب کو ملحوظ نہ رکھے تو عبادت کے بجائے بعض مرتبہ گناہ کا مرتکب ہو جا ئے گا۔ لہذا ضروری ہو ا کہ طواف کے آ داب و احکام کا بھی مطالعہ کیا جائے اور ان کو سیکھا جائے ۔
چوتھا رسالہ آب زمزم کے فضائل اور مسائل سے متعلق ہے ۔ یہ ایسا عظیم پانی ہے کہ اس کی اصل جنت سے جا ملتی ہے ۔ یہ عام پانی نہیں ، یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہ خاص پانی ہے لیکن اس کے تفصیلی فضائل اور اس سے متعلقہ احکام شرعیہ کیا ہیں اس سے بہت سے لوگ بے خبر ہیں ۔ اور اکابر امت نے یہ پانی پیتے وقت کیا کیا