Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

47 - 70
چاہے کھلا دو، زکاۃ کا کھلا دو، صدقے کا کھلا دو، تیجے کا کھلا دو، مجھ پر بہت ہی شفقت فرمایا کرتے تھے، مجھے اپنے رام پور کے مدرسے کے لیے حضرت  ؒ سے کئی بار مانگا، مگر حضرت نے ہر مرتبہ یہ کہہ کر انکار فرما دیا کہ یہ تو مظاہر میں رہے گا۔ عزیز عامر نے لکھا ہے کہ دادا صاحب کی پیدائش ۲۰؍ ذی قعدہ، ۱۲۸۲ھ قبیل صبح صادق ہوئی۔ محمد ظریف تاریخی نام ہے اور یہی بندہ کی ’’تاریخِ کبیر‘‘ میں بھی ہے اس میں سنِ وفات اوائل ۴۲ھ تحریر ہے، رام پور کے اپنے جدی قبرستان میں جناب الحاج حافظ محمد یوسف صاحب بن جناب حضرت الحاج حافظ محمد ضامن صاحب شہید کے برابر میں دفن ہوئے۔ نور اللّٰہ مرقدہ وأعلی اللّٰہ مراتبہ۔
۱۶۔ متعلقہ صفحہ ۱۳: بھاول پور کے سفر کے متعلق ایک واقعہ اس ناکارہ کے بھی علم میں ہے۔ اور اس جام کو پڑھ کر بندے کے ذہن میں آیا کہ غالباً وہ واقعہ بھی اسی سفر کا ہیں جس کو میں لکھوا رہا ہوں، اور یاد پڑتا ہے کہ ’’آپ بیتی‘‘ میں اس واقعہ کو کہیں لکھوا بھی چکا ہوں کہ حضرت مولانا الحاج سررحیم بخش صاحب سرپرست مدرسہ مظاہر علوم متوطن ٹھسکہ میرانجی ریاست بھاول پور کے وزیر تھے۔ اور نواب صاحب بھاول پور کے انتقال کے بعد چوں کہ نواب زادہ ولی عہد کم سِن تھے اس لیے یہ ان کے اتالیق کے طور پر ان کے بلوغ تک نواب صاحب کے قائم مقام رہے اور سارے اختیارات ریاست کے ان ہی کے قبضے میں تھے اور چوں کہ حضرت قطب عالم گنگوہی  ؒ سے بیعت تھے، اس لیے حضرت کے اجل خلفائے اربعہ اور حضرت حکیم الامت سے بہت خصوصی تعلق تھا اور ان کے اس خصوصی تعلق کی بنا پر ان حضراتِ اکابر کا ان کی درخواست پر بھاول پور کثرت سے تشریف لے جانا ہوا کرتا تھا، بہت ہی خوبیوں کے آدمی تھے۔
یہ وہی بزرگ ہیں جن کے متعلق علی میاں نے عزیز مولانا محمد یوسف صاحب  ؒ کی سوانح کے باب اول صفحہ: ۹۲ میں اس سیہ کار کا ذکر کرتے ہوئے اس ناکارہ کے متعلق دو ابتلا لکھے، جس میں سے دوسرا کرنال میں مدرسی کے لیے اس ناکارہ پر وہاں کی مدرسی کے لیے زور دیا، مرحوم کی کوئی سوانح بھی ان کے انتقال کے بعد لکھی گئی تھی جو اس وقت یاد نہیں۔ باوجود نواب صاحب کی قائم مقامی کے ایسی سادہ زندگی گزارتے تھے کہ جب انگریزی درباروں میں وائسرائے وغیرہ یا وزیرِ ہند کی آمد پر کوئی دربار ہوتا تو وہ اس میں ضرور مدعو ہوا کرتے تھے، اور ان کی کرسی نوابوں کی کرسی کے پاس ہی ہوتی تھی، چوں کہ سادہ لباس ہوا کرتا تھا اور بہت ہی سادہ اور ان کے ملازم نہایت ہی خوش پوشاک، کوٹ بھی زریں قیمتی جس پر سنہرے بٹن بھی کثرت سے لگے ہوئے ہوتے تھے، پیچھے پیچھے چلتا تھا۔ سارے درباری یہ سمجھتے کہ یہ ملازم تو وزیر صاحب ہیں اور ان کا چوبدار آگے آگے جارہا ہے، لیکن جب دربار میں پہنچنے کے بعد یہ اپنی کرسی پر بیٹھتے اور ملازم چونری لے کر کرسی کے پیچھے کھڑا ہوتا جب لوگوں کو معلوم ہوتا کہ یہ وزیر صاحب ہیں اور یہ ان کے چوبدار۔ بڑی خوبیاں تھیں، اپنی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter