Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 70
خوانِ خلیل
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
بعد الحمد والصلاۃ:
حضرت مولانا عارف جامی  ؒ نے مشتریانِ یوسف  ؑ کے قصے میں نقل فرمایا ہے:
چو یوسف شد بخوبی گرم بازار
شدندش مصریاں یکسر خریدار
بہر چیزے کہ ہرکس دسترس داشت
دراں بازار بیعِ او ہوس داشت
شنیدم کزغمش زالے برآشفت
تنیدہ ریسمانے چند ومی گفت
ہمیں بس گرچہ من کاسد قماشم
کہ در سلک خریدارانش باشم
اسی مخلص بڑھیا کی تقلید ان سطور کی تحریر میں احقر نے اختیار کی ہے کہ ایک حبرِہمام وبحرِ قمقام یعنی:
الشیخ مولانا خلیل أحمدا
مکسوحلۃ خلۃ الرحمن
وسمي إبراہیم یوسف وقتہ
من وجہہ کالقلب في اللمعان1
المتوفی في ربیع الثاني ۱۳۴۶ھ رحمہ اللّٰہ تعالی رحمۃ واسعۃ وأفاض من برکاتہ علی أہل الدیار القریبۃ والشاسعۃ۔
کے دریائے کمالات میں سے چند رشحات وقطرات ناظرین مشتاقین کے قلوب وابصار پر بصورتِ رسالہ پاشاں کرتا ہوں جو بمقابلہ اس دریا کے امواج کے (جن کو مولانا  ؒ کے حذاق عارفین معرفین عنقریب سطحِ اذہانِ عشاق معتقدین صادقین پر متلاطم ومتراکم فرمائیں گے) وہی نسبت رکھتے ہیں جو اس بڑھیا کاریسمان خزائن عزیز سے نسبت رکھتا تھا جس کے پیش کرنے میں میری بھی وہی نیت ہے جو اس بڑھیا کی تھی یعنی:
ہمیں بس گرچہ من کاسد قماشم
کہ در سلک خریدارانش باشم
جیسا اس کے قبل اسی نمونہ کی دو مختصر یاد داشتیں ’’یادِ یاراں‘‘ و’’ذکرِ محمود‘‘1 پیش کرچکا ہوں اور یہ ماحضر نافع ہونے کی صورت میں چوں کہ مولانا ہی کا فیض ہوگا، اس لیے ممدوح کو حضرت خلیل اللہ  ؑ سے اور ان فیوض کی مبدأیت کو آپ کی شانِ میزبانی سے تشبیہ دے کران فیوض کے مجموعہ کو خوان کے اور اس کے آحاد کو جاماتِ اطعمہ2 واشربہ کے مشابہ قرار دے کر اس مجموعہ حالات کو ’’خوانِ خلیل‘‘ سے اور ہر جز کو ’’جام‘‘ سے ملقب کرتا ہوں، اور ان ہی مناسبات سے اس رسالہ کی لوح پر اس شعر کے لکھنے کا مشورہ دیتا ہوں:
گر شوی در دین مہمانِ خلیل
جامہا نوشی ازیں خوانِ خلیل
اب وہ جامات پیش کرتا ہوں، واللّٰہ یطعم ویسقي وہو یشبع ویروي۔
کتبہ اشرف علی عفی عنہ اوائل رجب ۱۳۴۶ھ


جام نمبر۱: یوں تو مولانا  ؒ سے اس احقر کو مدتِ دراز سے نیاز حاصل تھا، لیکن زیادہ خصوصیت اس زمانہ سے ہوئی جب سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter