Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

26 - 70
الجواب: سیدی ادام اللّٰہ فیوضکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
بندے کے خیال میں سلطان میں دو وصف ہیں، ایک: حکومت جس کا ثمرہ تنفیذ حدود وقصاص ہے، دوسرا: انتظامِ حقوقِ عامہ۔ امر اول میں کوئی اس کا قائم مقام نہیں ہوسکتا، امر ثانی میں اہل حل وعقد بوقت ضرورت قائم مقام ہوسکتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ اہل حل وعقد کی رائے ومشورہ کے ساتھ نصبِ سلطان وابستہ ہے جو بابِ انتظام سے ہے، لہٰذا مالی انتظام مدارس جو برضائے ملاک وطلبہ ابقائے دین کے لیے کیا گیا ہے بالا ولی معتبر ہوگا، ذرا غور فرماویں انتظام جمعہ کے لیے عامہ کا نصبِ امام معتبر ہونا ہی جزئیات میں اس کی نظیر شاید ہوسکے، والسلام خلیل احمد عفی عنہ ۵؍ رجب ۱۳۲۵ھ۔
فروع میں دوسرا مسئلہ جس کا حوالہ اوپر آیا تھا عدت کے متعلق تھا کہ اگر عورت خاوند یا اس کے اقربا پر زبان درازی کرے تو اس کی وجہ سے اس کو گھر سے نکالا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اس کے متعلق بھی تحریرات بہت سی اصل کتاب ’’امداد الفتاوی‘‘ میں موجود ہیں، ایسے ہی نقودِ مدرسہ کے متعلق حضرت اقدس قطبِ عالم مولانا گنگوہی نور اللہ مرقدہ سے بھی یہی سوال کسی نے کیا تھا، حضرت گنگوہی نے اس کا جواب مرحمت فرمایا تھا جس کا ذکر ’’تذکرۃ الرشید‘‘: ۱/ ۱۶۴ پر ہے۔ عبارت اس کی یہ ہے:
شبہہ: مدرسے میں جو چندہ وغیرہ کا روپیہ آتا ہے وہ وقف ہے یا مملوک؟ اگر وقف ہے تو بقائے عین واجب ہے اور صرف بالاستھلاک ناجائز اور اگر مملوک ہے اور مہتمم صرف وکیل تو معطیٔ چندہ اگر مرجائے تو غربا اور ورثا کا حق ہے اس کی تفتیش وکیل کو واجب ہے، زمانۂ شارع  ؑ وخلفا میں جو بیت المال تھا اس میں بھی یہ اشکال جاری ہے، بہت سوچا مگر قواعدِ شرعیہ سے حل نہیں ہوا۔ اور مختلف چندوں کو خلط کرنا استہلاک ہونا چاہیے اور مستہلک ملکِ مستہلک ہوکر جو صرف کیا جائے اس کا تبرع ہوگا اور مالکوں کا ضامن ہوگا۔ اگر یہ ہے تو اہلِ مدرسہ یا امینِ انجمن کو سخت دقت ہے، انتھی
الجواب از حضرت قطبِ عالم
مہتمم مدرسہ کا قیم ونائب جملہ طلبا کا ہوتا ہے، جیسا امیر نائب جملہ عالم کا ہوتا ہے، پس جو شی کسی نے مہتمم کو دی، مہتمم کا قبضہ خود طلبہ کا قبضہ ہے، اس کے قبض سے ملکِ معطی سے نکلا اور ملک طلبہ کا ہوگیا، اگرچہ وہ مجہول الکمیہ والذوات ہوں، مگر نائب معین ہے۔ پس بعد موتِ معطی کے ملک ورثۂ معطی کی اس میں نہیں ہوسکتی، اور مہتمم بعض وجوہ میں وکیل معطی کا بھی ہوسکتا ہے۔ بہرحال نہ یہ وقف مال ہے اور نہ ملک ورثۂ معطی کی ہوگی اور نہ خود معطی کی ملک رہے، واللّٰہ أعلم۔
۱۰۔ متعلقہ صفحہ ۱۰: یہ بھی بہت طویل خط وکتابت ہے جو ’’ترجیح الراجح‘‘ حصہ دوم کے صفحہ: ۱۸۲ سے شروع ہوکر صفحہ: 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter