اور دوسرا حصہ دو فصلوں پر مشتمل ہے: فصل اولِ میں زہد وقناعت اور فصلِ ثانی میں زاہدوں اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے والوں کی ستر حکایات درج کی گئی ہیں۔ قیمت حصہ اول تین روپے، حصہ دوم چار روپے۔
فضائلِ حج:
اس میں دس فصلیں ہیں:
فصلِ اول: حج کی ترغیب میں۔
دوسری فصل: حج نہ کرنے پر وعید میں۔
تیسری فصل: سفر کی مشقت کے تحمل میں۔
چوتھی فصل: حج کی حقیقت میں۔
پانچویں فصل: حج کے آداب میں۔
چھٹی فصل: مکہ مکرمہ اور کعبہ کے فضائل میں۔
ساتویں فصل: عمرے کے فضائل میں۔
آٹھویں فصل: زیارتِ مدینہ طیبہ میں۔
نویں فصل: آداب زیارت میں ۔اور
دسویں فصل: مدینہ طیبہ کے فضائل میں ہے۔ قیمت چار روپے۔
فضائلِ درود شریف:
جس میں پانچ فصلیں ہیں:
فصلِ اول: درود شریف کے فضائل۔
دوسری فصل: خاص خاص درودوں کے خاص فضائل میں۔
تیسری فصل: میں درود شریف کے ترک پر وعیدیں۔
چوتھی فصل: فوائدِ متفرقہ کے بیان میں۔
پانچویں فصل: درود شریف کے متعلق پچاس حکایات میں ہیں۔
نیز روضہ اقدس پر صلوٰۃ وسلام پڑھنے کا طریقہ بھی اس میں بیان کیا گیا ہے۔ قیمت ایک روپیہ پچھتر پیسے۔