حضرت استاد کی ان تقاریر کو پڑھنے کے زمانے میں عربی میں نقل کیا تھا اور شیخ الحدیث صاحب دامت مجدہم نے ان کو اپنے بہترین قیمتی حواشی کے ساتھ مزین فرماکر طبع کرایا ہے۔ اس تالیف میں خاص طور پر امام بخاری کے تراجم کی اغراض اور احادیث کی مطابقت پر وضاحت سے کلام کیا گیا ہے اور ایسی تحقیقات نادرہ بھی کی گئی ہیں جو دوسری شروح میں نہیں، یہ شرح تین مجلدات میں ہے، ۴/ ۱۷ ×۲۷ سائز پر اعلیٰ کتابت عمدہ طباعت کے ساتھ اہتمام سے شائع کی گئی ہے۔ جلدِ اول ۳۶۸ صفحات پر ہے، اس کے شروع میں ۱۵۲ صفحات کا مقدمہ بھی ہے۔ قیمت جلد اول مع مقدمہ پچیس روپے۔ اس کا مقدمہ غایتِ افادیت کی وجہ سے کہ اس میں امام بخاری کے اصولِ تراجم پر نہایت تحقیق وتفصیل سے کلام کیا گیا ہے جن کا عدد ستر تک ہوگیا اور شروحِ بخاری پر بھی مبسوط کلام کیا گیا ہے، علیحدہ بھی طبع کیا گیا ہے جس کی قیمت پانچ روپے ہے اور مولانا الحاج ابوالحسن علی صاحب ناظم ندوۃ العلما لکھنو نے اپنی تقدیم کے ساتھ ٹائپ پر بھی اس کو طبع کرایا ہے، قیمت بیس روپے صفحات جلدِ ثانی ۵۲۶، قیمت پچیس روپے۔
الکوکب الدری:
یہ بھی ان بیش بہا افادات کا مجموعہ ہے جو قطبِ عالم گنگوہی نے درسِ ترمذی شریف کے وقت فرمائے تھے اور حضرت اقدس مولانا محمد یحییٰ صاحب نور اللہ مرقدہ نے عربی میں ان کو قلم بند فرمایا تھا۔ ان کی افادیت تو اس سے ظاہر ہے کہ کبار مشایخ نے طبع ہونے سے پہلے ہی اس کی مختلف نقلیں کرائی ہیں۔ حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم نے اپنے بیش قیمت حواشی سے اس پر چار چاند لگا دیے ہیں۔ ۸/ ۲۰× ۲۶ سائز پر دو جلدوں میں شائع ہوئی ہے، قیمت جلد اول: ۱۲، جلد ثانی: ۸۔
أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک:
موطأ امام مالک کو جو مرتبہ کتبِ حدیث میں حاصل ہے وہ اہلِ علم پر مخفی نہیں، تمام مدارس میں زیرِ درس ہے۔ حضرت شیخ الحدیث صاحب دام مجدہ نے اس کی مفصل اور نہایت مبسوط شرح چھ جلدوں میں تصنیف فرمائی ہے جس میں خاص طور سے امورِ ذیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کلمات غریبہ اور مفردات کا حل، روات کی تحقیق، امام مالک ؒ کے اقوال کی تشریح وتوضیح اور کتبِ مالکیہ سے ان کی تاییدات ایسے طور پر کی گئی ہیں کہ جس سے امام مالک کے اقوال کی غرض واضح ہو جاتی ہے۔ ائمہ اربعہ کے مذاہب ان کی فقہی کتب سے نقل کیے گئے ہیں۔ خاص طور سے مذہبِ حنفی کے دلائل کو بالتفصیل بیان کیا گیا ہے۔ قیمت کامل چھ جلد مع مقدمہ ایک سو پانچ روپے، اس کا مقدمہ بھی اپنی