Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

46 - 70
ہوئی اور ۵؍ جمادی الاولی ۲۹ھ کو تقریب صحتِ ختنہ ہوئی‘‘۔ ان کے والد حضرت مولانا الحاج احمد صاحب  ؒ جن کے متعلق حضرت حکیم الامت نے ’’ذکرِ محمود‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’کوئی رسم کیوں کر ہوتی جب کہ صاحبِ تقریب خود ایک عالم بدعت سے مانع تھے‘‘ حضرت قطب عالم گنگوہی  ؒ کے حدیث پاک کے شاگرد تھے، اسی کے متعلق عزیزی مولوی عامر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’۱۴؍ شوال ۱۳۰۳ھ کو دادا مرحوم بغرض تحصیلِ علمِ حدیث گنگوہ حضرت گنگوہی کی خدمت میں تشریف لے گئے اور تعلیمی سال کے بعد ۱۷؍ شعبان ۱۳۰۴ھ بعد تکمیلِ صحاح ستہ فارغ ہوئے، فقط۔ حضرت الحاج حافظ محمد ضامن صاحب تھانوی شہید  ؒ کے اجل خلیفہ جناب الحاج حکیم ضیاء الدین صاحب رام پوری کے بھتیجے تھے جس کی وجہ سے حضرت گنگوہی کے یہاں بھی خاص منظورِ نظر تھے اور اس کی وجہ سے حضرت گنگوہی کے اجل خلفا سب ہی سے خصوصی تعلق تھا، اخیر تک دارالعلوم دیوبند کے ممبر اور مدرسہ مظاہر علوم کے سرپرست رہے، حضرت شیخ الہند  ؒ کی مشہور تحریک ریشمی خطوط کے خاص راز داروں اور مشیروں میں سے تھے۔
شوال ۱۳۳۳ھ میں جب حضرت شیخ الہند وحضرت اقدس سہارن پوری نور اللہ مرقدہما حجاز تشریف لے گئے جس کی تفاصیل حضرت شیخ الہند وحضرت سہارن پوری کی سوانحوں میں مذکور ہے، روانگی سے قبل مظاہر علوم کے کتب خانہ میں تقریباً ایک ہفتہ تک حضرت شیخ الہند وحضرت سہارن پور،ی اعلیٰ حضرت رائے پوری شاہ عبدالرحیم صاحب اور یہی مولانا احمد صاحب مسلسل مشوروں میں شریک رہے۔ صبح کو اشراق کے بعد چائے سے فراغ پر یہ چاروں کتب خانہ میں تشریف لے جاتے اور اندر کی زنجیر لگالیتے اور بارہ بجے کے قریب جب حضرت سہارن پوری  ؒ کے کارکن حاجی مقبول احمد صاحب بار بار تقاضہ کرتے کہ کھانا ٹھنڈا ہوگیا تو دیر تک تو جواب ہی نہ ملتا اور پھر بہت دیر کے بعد مولانا احمد صاحب کہتے کہ آرہے ہیں آرہے ہیں اور ظہر کی اذان کے قریب یہ حضرات اترتے اور جلدی جلدی ٹھنڈا گرم کھانا نوش فرماتے اور پھر ظہر کی نماز کے بعد اوپر تشریف لے جاتے اور عصر کی اذان کے قریب اترتے۔
جیسا کہ میں ’’آپ بیتی‘‘ ۴ کے صفحہ: ۲۸ پر اس واقعہ کو ذکر کرچکا ہوں، مولانا حکیم احمد صاحب ہمارے اکابر کے یہاں بڑے مدبر ذی رائے سمجھے جاتے تھے، اہم مشوروں میں ان کی شرکت ضروری سمجھی جاتی تھی، اس لیے دونوں مدرسوں کے ہمیشہ اہلِ شوری میں داخل رہے۔ بڑے متقی تھے اور میرے چوں کہ نانیہال کی طرف سے رشتہ دار بھی تھے، اس لیے مجھ پر شفقت بھی بہت فرمایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ مجھ سے میری ابتدائی مدرسی کے زمانے میں فرمانے لگے کہ مولوی زکریا! تمہارے ان مدرسوں سے کچھ آتا جاتا ہو اس کو تو تم جانوں، ہم تو ایک بات جانیں کہ باپ داداؤں سے یہ سنتے آئے تھے کہ فلاں چیز نہیں کھانی، یہ نہیں کھانا، وہ نہیں کھانا، تمہارے مدرسوں میں پڑھ کر یہ چیز جاتی رہتی ہے۔ جو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter