Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

45 - 70
مولانا کے خیال میں ضرورت تھی انتھی بمعناہ ظفر احمد۔ اس کے بعد وعظ شروع ہوا اور خطبہ مسنونہ کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی: {اِذْ تَلَقَّوْنَہٗ بِاَلْسِنَتِکُمْ وَتَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاہِکُمْ مَّا لَیْسَ لَکُمْ بِہٖ عِلْمٌ وَّتَحْسَبُوْنَہٗ ہَیِّنًا وَّہُوَ عِنْدَ اﷲِ عَظِیْمٌO}۔1
۱۵۔ متعلقہ صفحہ ۱۳: ذکرِ محمود جو النورجلد: ۱ حصہ: ۲ بابت ماہ جمادی الثانیہ ۱۳۳۹ھ میں یہ واقعہ اس طرح نقل کیا گیا ہے: ذکر: ۲۴ حضرت کے انصاف اور حق پرستی اور رعایتِ دین کا نمونہ ایک قصہ سے واضح ہوتا ہے، ایک قصبہ میں ایک رئیس اور عالم کے یہاں جو اپنے ہی مجمع کے ہیں ایک تقریب تھی، احقر بھی اس میں مدعو تھا اور حضرت مولانا  ؒ بھی اور دیگر حضرات بھی، وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ رسومِ بدعت میں سے کوئی رسم وہاں نہیں اور کیوں کر ہوتی جب کہ صاحبِ تقریب خود بدعت سے مانع تھے، مگر عام برادری کی دعوت تھی جس کو میں بنا برتجربہ رسوم تفاخر میں سے سمجھتا ہوں اور جن اکابر پر حسنِ ظن غالب ہے وہ اس میں توسع فرماتے ہیں، چناں چہ اس تفاوت کا یہ اثر ہوا کہ میں توبلا شرکت واپس آگیا اور دیگر حضرات نے شرکت فرمائی، خود اپنے ہی مجمع میں اس کا مختلف عنوانوں سے بڑا غوغا ہوا۔ اور مجھ سے تو جب اس اختلاف کے متعلق کسی نے سوال کیا میں نے تو بزرگوں کی ادب کی رعایت ہی مدنظر رکھ کر جواب دیا، مگر عجیب بات یہ ہے کہ حضرت مولانا  ؒ سے بھی جو بعض نے سوال کیا تو باوجود یہ کہ حضرت کے ذمہ اس احقر کی رعایت کی کون ضرورت تھی، لیکن جو جواب عطا فرمایا اس میں جس درجہ رعایت ہے وہ قابلِ غور ہے۔
وہ جواب یہ تھا کہ واقعی بات یہ ہے کہ عوام کے مفاسد کی جس قدر فلاں شخص (یعنی احقر) کو اطلاع ہے ہم کو اطلاع نہیں اس لیے اس نے احتیاط کی۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’بریں نکتہ گرجہاں فشانم رواست‘‘۔ یہ جواب مجھ سے بعض ثقات نے نقل کیا۔
فقط از زکریا غفی عنہ۔
’’النور‘‘ میں یہ واقعہ اتنا ہی چھپا ہے، چوں کہ یہ سیاہ کار بھی اس تقریب میں شریک تھا۔ اور اس سیہ کار کے سامنے ہی یہ شور وغوغا اور ہنگامہ برپا ہورہا تھا۔ ایسے موقعوں پر عوام میں توچہ میگوئیاں خوب ہوا کرتی ہیں۔ اس لیے بعض نے تو شیخین پر اعتراض کیا کہ حضرت تھانوی کے یہاں جتنی باریک بینی ہے بڑوں بڑوں کے یہاں بھی نہیں اور بعض نے حضرت تھانوی  ؒ نور اللہ مرقدہ پر اعتراضات کیے کہ اکابر کے ہوتے ہوئے بھی اپنے تقوے کا مظاہرہ کیا۔ یہ غسل ختنہ عزیزم مولوی حکیم طیب مرحوم رام پوری کا تھا، جن کے صاحبزادے الحاج مولوی حافظ عامر انصاری سلمہ مقیم دہلی مصنف رسالہ ’’فضائلِ علم ومناقبِ علما‘‘ وغیرہ ہیں۔ میں نے ان سے اس کی تاریخ پوچھتی تھی، انھوں نے لکھا کہ ’’والدِ مرحوم کے ختنہ کی تاریخ جیسا کہ انھوں نے خود لکھائی تھی اور ان کی بیاض میں بھی موجود ہے ۲۱؍ ربیع الثانی ۱۳۲۹ھ کو ختنہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter