Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

61 - 70
کسی اور جگہ کوئی تعلق کرنے کی ممانعت فرما دی ہے، لیکن اگر حضرت کی یہی تجویز ہے تو میں اس کو بھی حضرت حاجی صاحب ہی کی تجویز سمجھوں گا اور یہ سمجھوں گا کہ حضرت حاجی صاحب ہی نے اپنی پچھلی تجویز کو منسوخ فرماکر اب یہ صورت تجویز فرما دی ہے۔ یہ سن کر حضرت مولانا گنگوہی نے فورا گھبرائے ہوئے سے لہجہ میں فرمایا کہ نہیں نہیں! اگر حضرت حاجی صاحب کی ممانعت ہے تو میں ہرگز اس کے خلاف مشورہ نہیں دیتا، میں دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ قرض سے سبکدوش فرمائے، چناں چہ دونوں حضرات کی دعا کی برکت سے قرضہ سے جلدی سبکدوشی ہوگئی اور پھر بفضلہ تعالیٰ کبھی تنگی نہیں ہوئی (اشرف السوانح: ۲۳۵)
حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے۔ پہلا طالبِ علمی کے دوران میں جس کو حضرت تھانوی نے ’’یادِ یاراں‘‘ میں اس طرح تحریر فرمایا ہے کہ جب احقر کا گنگوہ میں نکاح ہوا غالباً ۱۲۹۸ھ تھا، والد صاحب مرحوم کی درخواست پر شیخ غلام محی الدین مرحوم رئیس اعظم چھاؤنی میرٹھ کہ والد مرحوم ان کی ریاست میں مختار تھے، والد صاحب کی درخواست پر انھوں نے نکاح میں شرکت کی، نکاح حضرت گنگوہی  ؒ نے پڑھا تھا۔ جب حضرت  ؒ مجلسِ نکاح سے واپس ہوگئے تو شیخ صاحب بھی ساتھ ساتھ چلے گئے۔ شیخ صاحب نے خود مجھ سے ایک دفعہ کہا کہ میں نے بہت سے بزرگ دیکھے، بڑے بڑے حکام سے ملا، لیکن جو رعب وہیبت حضرت کی دیکھی وہ کسی میں نہیں دیکھی۔ یہ حالت تھی کہ بات کرنا چاہتا تھا، مگر ہمت نہ پڑتی تھی۔ ان کی یہ شہادت ایک باوقعت شہادت تھی إلخ۔
دوسرا نکاح اپنی ہمشیر زادہ مولانا سعید احمد صاحب  ؒ برادر بزرگ مولانا ظفر احمد صاحب شیخ الاسلام پاکستان کی بیوہ سے ہوا۔ یہ نکاح وسط رمضان ۳۴ھ میں ابتدائً وکالت کے ذریعہ سے ہوا تھا، لیکن ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے حضرت نور اللہ مرقدہ کو ایک طلاق دینی پڑی اور اس پر اہلیہ اولی نے خود کیرانہ جاکر سب کو ازسر نوراضی کرکے اور حضرت کو بلاکر تجدیدِ نکاح کی۔ اس میں بھی بڑی ہنگامہ آرائیاں ہوئیں۔ حضرت  ؒ نے اس سلسلہ میں ایک مستقل رسالہ بھی ’’الخطوب المذبیۃ للقلوب المنیبۃ‘‘ تحریر فرمایا۔ وصال کے وقت دونوں اہلیہ حیات تھیں۔ بڑی اہلیہ محترمہ کا چند سال بعد تھانہ بھون میں انتقال ہوچکا، دوسری اہلیہ محترمہ تقسیمِ ہندکے بعد اپنے داماد مفتی جمیل احمد صاحب مفتی جامعہ اشرفیہ کے ساتھ لاہور تشریف لے گئیں جو اس رسالہ کی تالیف تک بقیدِ حیات ہیں۔
حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے اور سلسلۂ علالت تو کچھ دنوں پہلے سے شروع ہوگیا تھا۔ اور بڑی اہلیہ کی اجازت سے اہلیہ محترمہ صغری کے مکان پر تشریف فرما تھے۔ علالت زور پکڑتی رہی، مختلف علاج تجویز ہوتے رہے کہ ۱۵؍ رجب المرجب ۱۳۶۲ھ مطابق ۱۹؍ جولائی ۱۹۴۳ء یوم دو شنبہ کی صبح ہی سے حضرت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter