کی حکایات بھی درج ہیں۔ قیمت ایک روپیہ۔
فضائلِ ذکر:
جس میں حضرت مولانا الحاج مولانا الیاس صاحب بانیٔ جماعتِ تبلیغ کے ارشاد سے وہ احادیث جمع کی گئی ہیں جس میں ذکر کی برکات، کلمہ طیبہ کے فضائل اور سوم کلمہ یعنی تسبیحاتِ فاطمہ کے ثواب وارد ہوئے ہیں۔ خاتمہ میں صلاۃ التسبیح کا مفصل بیان اور اس کی فضیلت اور اس کے پڑھنے کا طریقہ بتلایا گیا ہے۔ قیمت دو روپے پچاس پیسے۔
فضائلِ رمضان: اس میں تین فصلیں ہیں اور ایک خاتمہ، فصلِ اول میں دس احادیث رمضان کے فضائل میں، دوسری میں سات احادیث لیلۃ القدر کے بارے میں اور سورۃ القدر کی تفسیر ہے، تیسری فصل میں تین احادیث اعتکاف کے فضائل میں، خاتمہ میں ایک طویل حدیث ہے جو بہت سے مضامین نماز، لیلۃ القدر، لیلۃ العید سب کا عطر اور خلاصہ پر مشتمل ہے۔ قیمت: ۶۰ پیسے۔
فضائلِ تبلیغ:
جو حضرت مولانا محمد الیاس صاحب نور اللہ مرقدہ کے ارشاد سے لکھا گیا۔ اس میں سات فصلیں ہیں:
فصلِ اول: میں قرآن پاک کی آیات سے امر بالمعروف نہی عن المنکر کے فضائل اور ان کا حکم۔
فصلِ ثانی: میں ان ہی مضامین کی احادیث اور۔
فصلِ ثالث: میں تنبیہ ہے اصلاح نفس پر۔
فصلِ رابع: میں فضائل اکرام مسلم ووعید تحقیر مسلم۔
فصلِ خامس: میں اخلاص وایمان واحتساب۔
فصلِ سادس: میں تعظیمِ علمائے کرام وبزرگانِ دین۔
فصلِ سابع: میں اہلِ حق کی پہچان اور ان کی مجالست کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ قیمت چالیس پیسے۔
فضائلِ صدقات:
اس رسالہ کے دو حصے ہیں، پہلے حصہ میں پانچ فصلیں ہیں: فصلِ اول میں خرچ کرنے کے بیان میں، دوسری میں بخل کی مذمت، تیسری میں صلہ رحمی، چوتھی میں زکوٰۃ دینے کی تاکید، پانچویں میں زکوٰۃ نہ دینے پر وعیدیں۔