منازل سلوک |
ہم نوٹ : |
|
آزر بت پرست وبت فروش کا بیٹا خلیل اللہ ہورہا ہے ؎اور کنعاں نوح کا گمراہ ہو اور حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا گمراہ ہورہا ہے۔ کافر باپ کا بیٹا ابراہیم خلیل اللہ ہورہا ہے اور پیغمبر کا بیٹا کافر ہورہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے کرشمے ہیں ؎اہلیہ لوطِ نبی ہو کافرہ ایک پیغمبر کی بیوی کافرہ ہے ؎زوجۂ فرعون ہووے طاہرہ اور فرعون کی بیوی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لاکر صحابیہ ہورہی ہے ؎غیر کو اپنا کرے اپنے کو غیر دیر کو مسجد کرے مسجد کو دیر فہم سے بالا خدائی ہے تِری عقل سے برتر خدائی ہے تِری اللہ تعالیٰ کی بے نیازی سے ڈرتا رہے۔ ایسا نہ ہو کہ گناہوں پر مستقل جرأت سے عذاب نازل ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ جتنے حلیم ہیں،اتنی ہی غیرمحدود ان کی صفتِ انتقام بھی ہے۔ حضرت حکیم الامت کا ارشاد ہے کہ مومن کی وہ گھڑی بڑی منحوس، بڑی لعنتی ہے جس گھڑی میں وہ اللہ کی نافرمانی کرتا ہے، مثلاً کسی نامحرم عورت کو دیکھتا ہے، اپنی حلال بیوی کو چھوڑ کر کسی کے حسن حرام پر نظر ڈالتا ہے، اگر کہیں اچانک نظر پڑبھی جائے اور اللہ تعالیٰ فہم سلیم دے تو فوراً نظر ہٹاکر یہ کہے گا کہ میری بیوی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی حسین نہیں ہے، پوری کائنات میں اس کا مثل نہیں ہے۔ محبت کا ایک بلند مقام دلیل اس کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں جوڑا مقدر ہے۔ لہٰذا یہ بیوی جو میرے گھر میں ہے اللہ تعالیٰ کے دستِ کرم سے عطا ہوئی ہے اور جو نعمت ان کا دستِ کرم عطا کرے اس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ یہ محبت کا مقام عرض کررہا ہوں۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ