Deobandi Books

نو مولود سے متعلق شرعی احکام

26 - 81
یہ حرمت اس وجہ سے ہے کہ اس فعل میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تغییر و تبدیلی کرنا ہے، اور اس وجہ سے کہ اس فعل میں نسلِ انسانی کو ختم کرنا ہے اور اس وجہ سے بھی کہ اس میں کسی جاندار کو عذاب دینا پایا جاتا ہے۔
	اور اگر حمل میں جان پڑ چکی ہو (یعنی حمل ٹھہرے ہوئے چار ماہ کا عرصہ گذر چکا ہو )تو اس وقت اسقاطِ حمل کرنا حرام اور قتلِ نفس ہے، چاہے ڈاکٹروں کے کہنے کی وجہ سے اسقاط ہو(بایں صورت کہ بچہ معذور ہو گا ،یا نہایت کمزور ہو گا ،یا عجیب الخلقت ہو گا وغیرہ وغیرہ) یا ان کے کہے بغیر۔
	وفي حاشیۃ ابن العابدین:’’لو أرادت إلقاء الماء بعد وصولہ إلیٰ الرحم، قالوا: إن مضت مدۃ ینفخ فیہ الروح لا یباح لھا۔و قبلہ اختلف المشائخ فیہ، والنفخ مقدر بمائۃ و عشرین یوماً بالحدیث‘‘۔(کتاب الحظر والإباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ:9 ؍537،دار الکتب العربي)
عارضی مانع ِ حمل تدابیراختیار کرنے کا حکم؟
	کسی ایسے عذر کی وجہ سے جس کا شریعت نے بھی اعتبار کیا ہو ، منع حمل کے لئے عارضی طور پر مختلف تدابیر اختیار کرنے کی شرعاً گنجائش ہے،مثلاً: کوئی عورت بہت زیادہ کمزور ہو اور ماہر تجربہ کار مسلمان طبیب کی تشخیص کے مطابق اس عورت کے لئے حمل ٹھہر جانے کی صورت میں ناقابلِ برداشت تکلیف برداشت کرنا پڑے گی، یا پیدا ہونے والے بچے کے نہایت کمزور یا ناقص پیدا ہونے کا قوی اندیشہ ہو ، یا اس سے پہلے والا بچہ ابھی بہت چھوٹا ہو، یا(اس بار کے حمل سے) پہلے بچے کی تربیت و پرورش اور دودھ پلانے پر اثر پڑتا


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 نومولود سے متعلق شرعی احکام 2 1
3 تالیف 2 1
4 ناشر 2 1
5 انتساب 4 1
6 فہرست عنوانات 5 1
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا سلیم اللہ خان صاحب اطال اللہ فیوضہم علینا 9 1
8 تقریظ حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب دامت برکاتہم العالیہ 10 1
9 عرض مرتب 11 1
10 نومولود سے متعلق شرعی احکام 13 1
11 پہلی بات 13 1
12 دوسری بات : 14 1
13 حصولِ اولاد کا مقصد: 16 1
14 ذریعہ اولاد ’’نکاح‘‘ کا مقصد 16 1
15 بانجھ عورت سے نکاح کا ناپسندیدہ ہونا: 17 1
16 شریعت کی نگاہ میں حصول ِ اولاد کی اہمیت: 19 1
17 مذکورہ صفات کی حکمت: 20 1
18 زیادہ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورت کی پہچان کا طریقہ: 20 1
19 اولاد کی کثرت میں نبی اکرم ﷺ کی رغبت: 21 1
20 خاندانی منصوبہ بندی کا شرعی حکم: 22 1
21 مانع حمل تدابیر اختیار کرنے کا حکم؟ 22 1
22 عارضی مانع ِ حمل تدابیراختیار کرنے کا حکم؟ 26 1
23 اولاداللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت 28 1
24 پیدائش اولاد پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا معمول: 28 1
25 مبارک کن الفاظ سے دی جائے؟ 30 1
26 اولاد پر خرچ کرنے کی فضیلت 31 1
27 تربیت ِ اولاد کی اہمیت: 33 1
28 تربیت کی دو قسمیں : 35 1
29 نومولود سے متعلق شرعی احکام 36 1
30 پہلا حکم : اذان دینا 36 1
31 شیطان کے اثر سے حفاظت 38 1
32 اذان سے متعلق مسائل: 39 1
33 دوسرا حکم : تحنیک کرنا 40 1
34 تحنیک کا مقصد: 41 1
35 تحنیک سے متعلقہ مسائل: 41 1
36 تیسرا حکم: نام رکھنا 42 1
37 اچھے نام کی ترغیب اور اہمیت: 43 1
38 بچے کا نام رکھنے کا وقت: 43 1
39 اچھے اور بُرے ناموں کے اثرات: 45 1
40 اچھے اور بُرے ناموں کی پہچان: 47 1
41 پہلی بات: 47 1
42 دوسری بات: 48 1
43 تیسری بات: 49 1
44 چوتھی بات: 50 1
45 نام رکھنے سے متعلق کچھ مسائل: 51 1
46 چوتھا حکم: عقیقہ کرنا 52 1
47 عقیقہ کا حکم: 52 1
48 عقیقہ کا مقصد: 54 1
49 عقیقہ کرنے کا وقت: 56 1
50 عقیقۃ میں کتنے جانور ذبح کیے جائیں گے؟ 57 1
51 عقیقۃ میں کون سے جانور ذبح کیے جائیں گے؟ 58 1
52 عقیقے سے متعلق مسائل: 58 1
53 پانچواں حکم: بال منڈواکے ان کے بدلے صدقہ کرنا: 60 1
54 بال منڈوانے کا وقت: 61 1
55 بال منڈوانے سے متعلق مسائل: 61 1
56 نومولود سے متعلق چھٹا حکم: ختنہ کرنا 62 1
57 ختنہ کی عمر: 63 1
58 بڑی عمر میں ختنہ کروانے کا حکم: 63 1
59 ائمہ اربعہ کے نزدیک ختنہ کا حکم: 64 1
60 نو مسلم کے لیے ختنہ کا حکم: 65 1
61 ختنہ کی حکمت و فوائد: 66 1
62 ختنہ سے متعلق مسائل: 68 1
63 نومولود کے پیشاب کا حکم 68 1
64 نومولود کے پیشاب کی طہارت کاطریقہ 69 1
65 غیر مقلدین کا ایک اعتراض 69 1
66 ایک اہم اصول 69 1
67 اہل علم حضرات کے لیے ایک تفصیلی بحث 70 1
68 نومولود کو تحفے تحائف دینے کا بیان 74 1
69 خاتمہ 76 1
70 مأخذ و مصادر 77 1
Flag Counter