اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
جانشین اور خلفاء و مجازین حضرت والا کے خلفاء و مجازین کی تعداد۶۰۰؍ سے متجاوز ہے، اس سے حضرت کے دائرہ فیوض کی وسعت اور عالمی مقبولیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ، اس مختصر رسالہ میں تمام خلفاء کے نام شامل نہیں کئے جاسکتے ، تاہم چندممتاز خلفاء کے اسماء گرامی درج کئے جاتے ہیں :جانشین: حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت محی السنہ ہردوئیؒ و صاحبزادہ حضرت والاؒ۔ممتاز خلفاء و مجازین (۱)جناب سید عشرت جمیل میر صاحب کراچی ( خادم خاص حضرت والاؒ) (۲) حضرت مولانا انظر شاہ کشمیریؒ سابق شیخ الحدیث دار العلوم وقف دیوبند (۳) حضرت مولانا محمد باقر حسین قاسمیؒ بانی دار العلوم بستی و سابق مہتمم جامعہ امدادیہ مرادآباد (۴)جناب مولانا شفیق احمد بستوی صاحب کراچی (۵)جناب مولانا محمد ابراہیم صاحب بن حضرت مولانا محمد مظہرصاحب کراچی (۶) جناب ڈاکٹر عبد المقیم صاحب لاہور (۷)جناب مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب کراچی (۸) جناب مولانا مفتی محمد نعیم صاحب کراچی