اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
مواعظ و تالیفات تزکیہ وتربیت اور تعلیم دین کے ساتھ ہی حضرت کا ایک خاص امتیاز آپ کے مؤثر مواعظ اور عالمانہ وعارفانہ تصانیف ہیں ، حضرت کی علمی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے، کم وبیش ڈیڑھ سو کتابیں مختلف موضوعات پر منظر عام پر آچکی ہیں ، جن میں آپ کے مواعظ وملفوظات کا بڑا حصہ ہے، اور ان کی تاثیر ایسی ہے کہ پڑھتے جائیے، سر دھنتے جائیے، ہزارہا ہزار بندگانِ خدا نے ان کی برکت سے زندگیوں میں انقلاب پیدا کیا،حضرت کی تصنیفات کا تعارف ایک مستقل موضوع ہے، ان مواعظ و تصنیفات کے دسیوں زبانو ں میں ترجمے ہوئے، بعض منتخب مواعظ کا ۲۳؍ زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے، لاکھوں کی تعداد میں مواعظ شائع ہوکربلا معاوضہ پوری دنیا میں تقسیم ہوتے رہے ہیں ، ذیل میں چند اہم کتابوں کا مختصرتعارف لکھاجاتا ہے ۔معارف مثنوی مولانا رومی کی مثنوی کے اشعار کی شرح پر تقریباً۸۰۰؍صفحات پر مشتمل آپ کے دروس کا مجموعہ ’’معارفِ مثنوی‘‘ آپ کا شاہ کار ہے، علامہ یوسف بنوریؒ نے اس کے مطالعہ کے بعد فرمایا: ’’برادر محترم مولانا حکیم محمد اختر صاحب مدظلہ کی تالیف لطیف ’’معارف مثنوی‘‘ پڑھ کر موصوف سے اتنی عقیدت ہوئی کہ جس کا مجھے تصور بھی نہیں ہوسکتا تھا، فارسی اردو میں قدرتِ شعر، حسن ذوق، پاکیزگی