اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
جامعہ اشرف المدارس سلوک وتربیت کے پہلو بہ پہلو اشاعت علوم اسلامیہ کے لئے سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی میں حضرت نے جامعہ اشرف المدارس کے نام سے ایک عظیم الشان ادارہ قائم فرمایا جو اپنے ظاہری ومعنوی جمال ووسعت میں اپنی مثال آپ ہے، اور حضرت کے خلف الرشید حضرت مولانا محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کی زیرنگرانی جانب منزل رواں دواں ہے، خوش سلیقگی اور حسن انتظام اس کے ہرہر ذرے سے آشکارا ہے، کئی ہزار طلبہ بیک وقت زیر تعلیم رہتے ہیں ۔خدمتِ خلق خدمتِ خلق کے باب میں حضرت کی نمایاں خدمات کا اندازہ ’’الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ سے کیا جاسکتا ہے، جس نے مختصر عرصہ میں اس حوالے سے عظیم خدمات کی ایک زریں تاریخ رقم کی، یہ ادارہ ملت کے لئے حضرت کی سچی تڑپ اور درد کا مظہر تھا، حضرت پورے عالم میں اعلاء کلمۃ اللہ کے مقصد سے سرگرم عمل ہر دینی تحریک کے مؤید ومعاون تھے۔ mvm