اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
سے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت‘‘ کے نام سے منظر عام پرآئی، حضرت والا نے یہ کتاب حضرت مولانا مفتی محمدعاشق الٰہی بلندشہریؒ کی فرمائش پر تالیف فرمائی، اس کتاب میں ۱۸۵ ؍احادیث کی دل نشیں تشریحات ہیں ، یہ براہ راست حدیث نبوی کی خدمت ہے، اس مجموعہ نے عوام وخواص میں قبول عام حاصل کیا، بطور خاص حضر ت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ نے یہ کتاب اپنے خدام کی زبانی مکمل سنی اور کلمات تحسین تحریر فرمائے۔مواعظ درد محبت حضرت کے مواعظ کا ایک بہت مؤثر مجموعہ ’’مواعظ درد محبت‘‘ کے نام سے کئی جلدوں میں شائع ہواہے، یہ مواعظ بے انتہا پر تاثیر ہیں اور پڑھنے والوں پر وجد اور گریہ طاری کردیتے ہیں ، اوران کا مطالعہ کرنے والا بالعموم تبدیلی کا فیصلہ اور عہد کرہی لیتا ہے ، سیکڑوں افراد کویہ تجربہ ہوا ہے ۔حضرت محی السنہؒ نے حضرت والا کے اس فیض عمومی سے خوش ہوکر فرمایا تھا ؎ کرامت ہے یہ تیری رندوں میں مرے ساقی جہاں رکھ دیں قدم اپنا وہیں مے خانہ بن جائے