اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
شخصیت کے مؤثر قلم سے مرتب یہ اصلاحی مضامین’’ ازدل خیزد بردل ریزد‘‘ کا مصداق اور ہزاروں بگڑے ہوؤں کے سنوارنے کا سامان اور ذریعہ ثابت ہوئے، یہ کتاب اس قابل ہے کہ ہر صاحب ایمان مرد وعورت کے مطالعہ میں اور ہرہرگھر میں رہے۔پیارے نبیـ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتیں حضرت والا کی یہ ایک کتاب انتہائی مختصر اور جامع ہے ،ا س میں صبح سے لیکر رات تک کے تمام مشاغل و اعمال میں مسنون طریقہ حوالوں کے اہتمام کے ساتھ آسان زبان میں تحریر کردیا گیا ہے ، صاحب کتاب پر خود اتباع سنت کا رنگ ہر دوسرے رنگ پر غالب تھا، اس لئے اس کی تاثیر محتاج بیان نہیں ہے ، ہزاروں کی تعداد میں یہ کتاب شائع ہوچکی ہے ۔فیضان محبت یہ تقریباً۳۰۰؍ صفحات پر مشتمل حضرت والا کے اشعار کا مجموعہ ہے ، حضرت والا کو اپنے مرشد اول حضرت پرتابگڈھی کی صحبت و تربیت کے فیض سے نفیس اور پاکیزہ ذوقِ شعر و سخن عطا ہوا تھا، اللہ عزوجل نے حضرت والا کوعشق حقیقی کا سوز وگداز بھی عطا فرمایا تھا اورمعرفت کی کوچہ نوردی سے بھی سرفراز فرمایا تھا، اور اصلاح امت کی تڑپ سے بھی نوازا تھا، اس لئے حضرت کی شاعری میں عارفانہ، عاشقانہ اور مصلحانہ تینوں رنگ بالکل نمایاں ہیں ۔ حضرت کا یہ مجموعۂ کلام حمد، مناجات، نعت، منقبت، مدحِ شیخ و مرشد، عشق الٰہی اور معرفت تمام موضوعات کو محیط ہے ۔علم اور علماء کرام کی عظمت سو صفحات پر مشتمل یہ رسالہ حضرت والا کے اس ہم وعظ پر مشتمل ہے جو آپ نے بتاریخ ۲۴؍ شعبان المعظم ۱۴۰۶ھ مطابق ۱۴؍ مئی ۱۹۸۶ء بمقام ڈھاکہ بنگلہ دیش کثیر مجمع کے