اختر تاباں |
ذکرہ عا |
|
حضرت والا کے نمایاں امتیازات اللہ تعالیٰ نے حضرت کو بے شمار خوبیوں اور امتیازات سے نوازا تھا، متنوع کمالات آپ کی ذات میں مجتمع فرمادیئے تھے، بقول تائب ؎ دل دِگر، زخم دگر، شوق دگر، مان دگر اہلِ باطن کی ہوا کرتی ہے پہچان دگر چند امتیازات بطور نمونہ لکھے جاتے ہیں : حضرت والاؒ کا پہلا خاص امتیازبدنظری اور زنا کے فتنے کے خلاف مسلسل جہاد حضرت والا کا ایک خاص امتیاز بدنظری، بے حیائی، بدکاری، عشق مجازی، حسن پرستی، فحاشی اور عریانیت کے فتنے سے امت کو آگاہ اور ہوشیار کرنا ہے، حضرت نے اپنی فراست وبصیرت سے اس فتنے کی قہر سامانیوں کو محسوس کیا، اور اپنے بے شمار مواعظ وملفوظات وتصانیف میں اس موضوع پر خوب خوب روشنی ڈالی، اور اپنی تمام خاص وعام مجالس میں اس طرف توجہ دلاتے رہے، اور بلاشبہ ہزاروں افراد کو ان کے ذریعہ توبہ واصلاح کی توفیق نصیب ہوئی،حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت محی السنہ( مقیم جدہ) فرماتے ہیں : ’’ جو بات میں نے شدت سے محسوس کی کہ اس خانقاہ میں آنکھ کی حفاظت کا اہتمام اتنی کثرت سے کیا جاتا ہے کہ گویا یہ ام الخبائث ہے، اور