کہیں سے اندر گھسی ہوئی یہی الفاظ قرآن میں ’’ مضغہ ‘‘ ہے۔ آٹھ ہفتے کے بعد وہ دانے جو ابھر ے ہوئے تھے وہ ہڈیا ں بننے شروع ہوجاتے ہیں ، وہ اس وقت اتنی سخت نہیں ہوتیں البتہ یہی دانے بعد میں بنیادی ہڈیاں بنتے ہیں اور اس پر گوشت چڑھتا ہے اور فَکَسَوْنَا العِظَامَ لَحْماً کا خاکہ پیش کرتے ہیں ۔
تین مہینے کے بعد بچے کے ہاتھ پاؤں کی شکلیں نظر آنے لگتیں ہیں البتہ پورا ہاتھ پاؤں ابھی بنا نہیں ہوتا اس وقت بچے کو خردبین سے دیکھیں تو مذکرہے یا مونث اس کا پتہ چل جاتا ہے کیوں کہ تذکیر وتانیث بھی نظر آنے لگتی۔
اس پوری تفصیل کے بعد قرآن کریم کے بتلائے ہوئے تخلیق کے تمام مراحل پر غور فرمائیں کہ چودہ سوسال پہلے خالق کائنات نے کتنی سچی اور صحیح بات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
ہرجاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے
سائنس کی تحقیق یہ ہے کہ ہر جاندار چیزیں بنیادی چیز پانی ہے، اسی سے اس کی پیدائش ہوتی ہے اور اسی سے وہ زندہ رہتا ہے Space Facts P80
قرآن کریم نے بھی بہت پہلے اعلان کیا ہے کہ ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا گیا ہے، اس آیت کو پڑھیں وَجَعَلْنَا مِنَالْمَآئِ کُلَّ شَئیٍ حَیٍّ اَفَلاَ یُوْمِنُوْنَ (سورۃ الانبیاء ۲۱ آیت ۳۰) ترجمہ : اور ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا ہے کیا پھر بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے جس بات کو قرآن کریم نے کہا سائنسی تحقیقات نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
منی کئی پانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے
ڈاکٹری تحقیق یہ ہے کہ خود منی کئی پانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔
(۱) حوضلہ منویہ کی رطوبت
یہ لفظ اصل میں حوض المنویہ منی جمع ہونے کی تھیلی یہ تھیلی غدہ شانہ کے قریب ہوتی ہے خصیہ سے منی پیدا ہوکر باہر نکلنے تک اسی تھیلی میں جمع رہتی ہے اس تھیلی سے ایک قسم کی رطوبت رستی رہتی