موٹے جھوٹے کھانے کے فوائد
انگلینڈ کی دکانوں میں بغیر چھنا ہوا آٹا یا خالص چوکر کا آٹا، بریڈ، ویٹاوکس وغیرہ سواگنا اور ڈیڑھ گنا مہنگا ملتا ہے۔ اس کے برخلاف میدے اور سفید آٹے کی قیمت کافی کم ہے، لوگ چوکر والا شوق سے خرید تے ہیں اور زیادہ قیمت دیکر خرید تے ہیں اور ذوق سے کھاتے ہیں پوچھنے سے معلوم ہوا کہ یہ آٹازود ہضم ہوتا ہے اور مقوی ہوتا ہے، یہ آٹا قبض نہیں کرتا، یہ کھانے میں تھوڑا کھردرا ضرور ہوتا ہے لیکن پیٹ کے لئے بہت مفید ہے اس لئے اس کی قیمت زیادہ ہے۔
جوکی بارلی اور جوکی روٹی بخار زدہ بیماروں کے لئے انتہائی مفید ہے اور وہ اتنی مقوی اور زود ہضم ہے کہ بیمار اس سے جلد صحت مند ہوجاتا ہے۔
ہم حضور پاک ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی خوراک کو دیکھتے ہیں تو یہی نظر آتا ہے کہ وہ موٹا جھوٹا کھاتے تھے، بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی پسند کرتے تھے اور جو کی روٹی بہت مرغوب تھی، ظاہری طور پر لگتا ہے کہ یہ غذا کھردری ہے لیکن آج کی سائنسی دنیا اسی خوراک کو مفید، قوی اور زود ہضم بتاتی ہے اور وہی کرنے کی ترغیب دیتی ہے جو حضور ؐ اور صحابہ کرام ؓ اپنی زندگی میں کرکے گئے ہیں ۔
ایڈز کی نئی نئی بیماریاں
اس وقت ایڈز کی بیماری اتنی پھیلی ہوئی ہے کہ ڈاکٹر پریشان ہیں ، اس بیماری سے ہزاروں آدمیوں کی موت واقع ہوچکی ہے اور خطرہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو لاکھوں آدمیوں کی موت واقع ہوگی۔
اس بیماری کی جڑپکڑنے اور پھیلنے کی وجہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ زنا کی کثرت اور غیر مردوں اور غیر عورتوں سے اختلاط سے زیادہ ہوتی ہے۔ اجنبی مرد اجنبی عورت سے اختلاط کرتے ہیں تو بیماری کے جراثیم ایک دوسرے میں سرایت کرجاتے ہیں اور بیماری پھیلادیتے ہیں ابتدائی طور پر اس کا پتہ نہیں چلتا کہ اس مرد یا عورت میں ایڈز کی بیماری سرایت کرچکی ہے، بیماری کے جراثیم ایک دوسرے میں سرایت کرجاتے ہیں اور بیماری سرایت کرچکی ہے، بیماری جب گہری ہوجاتی ہے تب اس کا پتہ چلتا ہے لیکن اس وقت تک مرض اپنا اثر دکھا چکا ہوتا ہے۔ یہ نئی نئی بیماری