ہے جس کو حوضلہ منویہ کی رطوبت کہتے ہیں ۔
(۲)غدہ مثانہ کی رطوبت
مثانہ کی رطوبت، مثانہ کی جھلیوں سے ایک رطوبت رستی ہے، یہ رطوبت چکنی اور لیس دار ہوتی ہے اس رطوبت میں خاص قسم کی بوہوتی ہے، منی کو سونگھنے سے یہی بوآتی ہے، یہ رطوبت منی کے ساتھ ملتی ہے، منی کے جراثیم اس رطوبت میں تیرتے رہتے ہیں
(۳) ودی
دائرہ بول کے قریب کچھ غدود ہوتے ہیں ان غدود سے رقیق، پتلا اور لیس دار مادہ لعاب کی طرح رستا ہے اس کو ودی کہتے ہیں ، مردعورت سے ملاعبت کرتاہے تو ودی مرد کی پیشاب گاہ میں آجاتی ہے اور جب منی نکلتی ہے تو اس کے ساتھ بھی یہ رطوبت شامل ہوجاتی ہے۔
(۴) منی کے کیڑے
یہ کیڑے مرد کے خصیے میں پیدا ہوتے ہیں جو کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں اور انتہائی چھوٹے اور لمبوترے ہوتے ہیں یہ اوپر کے تینوں قسم کے پانی میں مل کر تیرتے رہتے ہیں (ماخوذ قرآن وسائنس اور بائبل صفحہ ۳۲۷) گویا کہ منی ایک قسم کے خلیے (کیڑے) اور تین قسم کے پانی کا مجموعہ ہوئی۔
خالق کائنات اسی باریک حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے تم کو ملے جلے نطفہ سے پیدا کیا ہے، ارشاد ہے اِنَّا خَلَقْنَا الاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ اَمْشَاجٍ (سورۃ الدھر ۷۶ آیت ۲) ترجمہ : بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا مخلوط نطفہ سے ابھی اوپر ذکر ہوا کہ ڈاکٹری تحقیق کے اعتبار سے نطفہ میں تین قسم کے پانی ہوتے ہیں آج ڈاکٹری تحقیق خوردبین سے دیکھنے کے بعد کہتی ہے کہ منی کئی قسم کے پانیوں کا مجموعہ ہے۔ اللہ تعالی نے بہت پہلے اشارہ کیا تھا کہ میں نے انسان کو بہت سے ملے جلے اور مخلوط پانی سے پیدا کیا ہے۔
(نوٹ) امشاج کی مشہور تفسیر یہ ہے مرد اور عورت کے ملے جلے پانی سے پیدا کیا ہے لیکن