اور زمین میں رواسی ڈالا کہیں تم کو لے کر لڑھک نہ جائے۔
سائنس نے ابھی کچھ سالوں پہلے زمین کے علامات کو دیکھ کر رواسی کی تحقیق کی ہے اور اللہ نے بہت پہلے اس کی طرف اشارہ کیا اور اس کی نزاکت کی طرف بھی اشارہ کردیا۔
نوٹ: تمام مفسرین نے رواسی کا ترجمہ پہاڑ کئے ہیں لیکن رواسی کا ترجمہ ’’ ٹکڑے ‘‘ کرنے کی بھی گنجائش ہے اور اس کے قرائن بھی ہیں ۔
بخاری شریف جلد دوم صفحہ ۱۰۵۴ میں ایک حدیث ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ قیامت کے قریب حجاز سے آگ نکلے گی اس کی روشنی اور شعلے اتنے اونچے ہونگے کہ اس سے بصرہ کے پہاڑ نظر آجائیں گے۔
سائنسی تحقیق یہ ہے کہ رواسی جو ٹوٹے ہیں اور پندرہ ٹکڑے ہوئے ہیں ان میں سے ایک ٹکڑا عربین پلیٹ پر حجاز مقدس سعودی عربیہ قائم ہے۔ اس پلیٹ (رواسی) کا شگاف حجاز کے بالکل قریب سے گذرتاہے وہ شگاف ابھی بھی دورہٹ رہاہے جس کی وجہ سے بحر الحمرابھی ہر سال چند سینٹی میٹر چوڑا ہورہا ہے، اس لئے بہت ممکن ہے کہ قریب قیامت یہ شگاف مزید چوڑا ہوجائے اور اندر سے لاوا اور آگ نکلنی شروع ہوجائے جس کی وجہ سے اتنی روشنی ہوکہ بصریٰ تک نظر آجائے ساتھ ہی زلزلہ بھی ہو اور زمین اندر کو دھنس جائے اور وہ ساری پیشن گوئیاں پوری ہوں جو احادیث میں موجود ہیں ۔
رواسی کا شگاف کا نقشہ دیکھیں ۔
جہاں جہا ں لکیریں لگی ہوئیں ہیں وہ سارے رواسی کی شگاف ہیں ۔ یہ لکیریں اکثر وبیشتر سمندر میں سے گذرتیں ہیں گویا کہ سمندر کے شگاف زیادہ ہیں ۔ ماخوذ Earth Facts Pageرواسی کے شگاف کہاں کہاں سے گذرتے ہیں ان کو بھی دیکھیں ، اور ساتھ ہی ساتھ عربین پلیٹ بھی دیکھیں ۔ اور یہ بھی دیکھیں کہ اکثر دراڑ سمندر کے اندر ہیں ۔
سمندر کا پانی گرم ہوگا، سمندرکا پانی بہ پڑے گا
رواسی کے شگاف کے نقشے کو آپ نے دیکھا کہ اکثر شگاف سمندر کے اندر ہیں یہ شگاف قرب قیامت میں چوڑے ہوجائیں گے اور اندر سے آگاور لاوا نکلنا شروع ہوجائے گا تو چونکہ یہ