تصدیق کرتی ہے کہ ایسا ہونا بہت ممکن ہے۔
جنات کو آگ سے پیدا کیا گیا
ابھی سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ کرنٹ کے ذریعہ ہزاروں ٹن کی مشین گھماتی رہتی ہے اور اس کو حرکت میں لاتی ہے، کرنٹ کی روٹیلی وژن میں دوڑتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ زندہ ہوگیا وہ ہمیں تصویر دکھانے لگتا ہے اور آواز سنانے لگتا ہے یہی کرنٹ کمپیوٹر میں دوڑتی ہے تو وہ انسانی دماغ کی طرح سوچنے لگتا ہے اور عجیب عجیب باتیں لکھنے لگتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ کرنٹ اور روشنی ایک ایسی چیز ہے جس سے کوئی چیز متحرک ہوسکتی ہے اور ایک زبردست مادہ ہے کہ اس سے کوئی طاقتور چیز بنائی جاسکتی ہے آپ کو معلوم ہے کہ کرنٹ آگ کا ایک اہم حصہ ہے
پچھلے زمانے میں اس بات پر بڑا تعجب کا اظہار کیا جاتا تھا کہ آگ جیسی لطیف مادہ سے جنات کو کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے اور روشنی سے فرشتہ کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے وہ تو کوئی سخت چیز نہیں ہے وہ تو انتہائی لطیف چیز ہے اس سے جنات کی پیدائش مشکل معلوم ہوتی ہے لیکن کرنٹ، رو، Wavesاور روشنی کے حیرت انگیز کا رناموں کے بعد یہ یقین ہوتا ہے کہ کرنٹ اتنی بڑی مشینوں کو چلاسکتی ہے اور ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر کو متحرک کرسکتی تو اللہ تعالی اس سے جنات کو بھی پیدا کرسکتا ہے اسی طرح روشنی (النور) سے فرشتے کو بھی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ یہ یقینی بات ہے ارشاد ہے وَلْجَآنَّ خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُوْمِ (سورۃ الحجر ۵ آیت ۲۷) ترجمہ: اور جنات کو ہم اس سے پہلے گرم آگ سے پیدا کرچکے ہیں سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ یا روشنی سے جنات اور فرشتوں کا پیدا کرنا ممکن ہے اور جس طرح کرنٹ اور روشنی میں زبردست طاقت ہے اسی طرح جنات اور فرشتوں میں بھی زبر دست طاقت ہوگی۔
ختنہ کے فوائد
اس وقت انگریز ڈاکٹر ختنہ کرنے پر زور دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ عضوتناسل کا اگلاچمڑا جماع کے وقت درمیان میں حائل ہوجاتا ہے اور لطف اندوزی میں دقت پیش آتی ہے، خاص طور پر عورت اس چمڑے کی وجہ سے زیادہ لطف اندوز نہیں ہوسکتی ہے، اس لئے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس