لیکن ایک آدمی کا انگوٹھا نشان کسی بھی آدمی کی طرح نہیں ہوسکتا، ایک کا انگوٹھا نشان دوسرے میں کبھی نہیں ملتا اسی لئے دفتروں میں ہر آدمی کا انگوٹھا نشان لیتے ہیں اور یہ ان کے لئے اہم پہچان ہوتی ہے ابھی انگوٹھا نشان کے فوٹو کو کمپیوٹر پر چیک کرلیتے ہیں اور اس سے ٹھیک اس آدمی کو چوری میں پکڑلیتے ہیں جس آدمی کا یہ انگوٹھا نشان ہے اس زمانے میں پولیس کے کھاتے میں انگوٹھا نشان Finger Printکی بہت اہمیت ہے۔
قرآن کریم نے بھی اس نقطے کی طرف خاص انداز میں اشارہ کیا ہے، کفاروں کے اشکالات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ تم کو یہ اشکال ہے کہ ہم قیامت میں بوسیدہ اور بکھری ہوئی ہڈیوں کو کیسے جمع کریں گے، ہم تو اس بات پر قادر ہیں کہ پوروہ اور انگوٹھا نشان جو انتہائی باریک ہے اس کو بھی درست بنادیں گے اور ٹھیک کردیں گے۔ جس کے ذریعہ سے ہر آدمی الگ الگ پہنچانا جاتا ہے ارشاد ربانی ہے بَلٰی قٰدِرِیْنَ عَلیٰ اَنْ نُّسَوَّی بَنَانَہ (سورۃ القیامہ ۷۵آیت ۴) ترجمہ: ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پوروں تک کو درست کردیں آیت میں فرمایا گیا ہے کہ پوروے کو جمع کرنے پر قادر ہوں اور پوروے ہی میں انگوٹھا نشان ہوتا ہے اس لئے آیت میں انگوٹھا نشان کی طرف خصوصی اشارہ کردیا۔
سائنس اتنے زمانے کے بعد اس نقطے تک پہنچ سکی کہ کسی کا انگوٹھا نشان نہیں ملتا قرآن کریم نے بہت پہلے اس کی اہمیت کی طرف انسانوں کو متوجہ کیا تھا اور اس باریک نقطے کو بیان کیا تھا۔
سبزپتوں کی اہمیت
سائنسی تحقیقات یہ ہے کہ فضا میں آکسیجن ایک مفید گیس ہے اس کو انسان اور جانور سانس لے کر زندہ رہتے ہیں اگر ان کو سانس لینے کے لئے آکسیجن نہ ملے تو وہ چند منٹ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے ہماری ہوا میں ۲۱% آکسیجن ہے اور ۷۸% نایٹروجن اور ایک % واٹر ویپرز اور کاربن ڈائی اکسائڈ گیس ہے، انسان اور جانور سانس لے کر جب ہوا کو خارج کرتے ہیں تو وہ ہوا کا ربن ڈائی اکسائیڈ بن جاتی ہے جو زہریلی گیس ہے اور انسانوں کے لئے مضرہے، اگر فضا کا بن ڈائی اکسائڈ سے بھر جائے اور آکسیجن ختم ہوجائے تو تمام جانور اور انسان مرجائیں گے اللہ تعالی نے یہ انتظام کیا ہے کہ سبز نباتات درخت اور اس کے سبز پتے فضا میں سے کار بن ڈائی اکسائڈ کو کھینچ لیتے