کیا ہے۔
سائنسی تحقیقات نے جب انکشاف کیا کہ تمام پھول اور پھل میں بھی نر اور مادہ ہوتے ہیں تو لوگ قرآن کریم کے حقائق بیان کرنے پر انگشت بدندان ہوگئے۔
جن چیزوں میں کسی قسم کی حیات نہیں ہے اور نر مادہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے وہاں ازواج کا معنی مقابل کے ہوگا جیسے زمین کے مقابلے میں آسمان بولتے ہیں کالا کے مقابلے میں گوارا وغیرہ
حضرت عیسٰی بغیر باپ کے پیدا ہوئے
اوپر ذکر کیا گیا کہ پھل اور پھول تک میں نر اور مادہ ہے اور نر کی منی سے مادہ حاملہ ہوتی ہے، اس کے باوجود دنیا میں کچھ استثنائی حیوانات ایسے ہیں جو نر کے ساتھ ملاپ نہیں کرتیں بل کہ جس جگہ مادہ انڈا دیتی ہے وہیں نر اپنی منی کا اخراج کردیتا ہے قریب قریب ہونے کی وجہ سے منی کے جراثیم انڈے کے اندر سرایت کرجاتے ہیں اور انڈا بار آور ہوجاتا ہے اور بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
فارم کی مرغیاں آج کل ہر روز انڈا دیتیں ہیں اور مرغے سے ملاپ نہیں کرتیں ’’ انہ الحق کتاب صفحہ ۱۰۰ ‘‘ میں لکھا ہے کہ شہد کی مکھی انڈا دیتی ہے اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے لیکن وہ نر سے ملاپ نہیں کرتی، ان مثالوں سے معلوم ہوا کہ بعض چیزیں ایسی ہیں کہ ان کو نر سے ملاپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ نر کے بغیر بھی بچہ دے دیتی ہیں اس لئے حضرت عیسٰی کو اللہ نے بغیر باپ کے پیدا کیا تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے اور اس کے انکار کی ضرورت نہیں ہے دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں جو بغیر نر کے پیدا ہوتی ہیں سائنس اس بات کا اقرار کرتی ہے کہ بغیر نر کے ملاپ کے بھی بچہ پیدا ہونے کا امکان ہے، جو خالق مرد کے عضو تناسل میں کروڑوں کیڑے پیدا کرسکتے ہیں وہ بغیر مرد کے صرف عورت سے بچہ پیدا کرنے پر قادر ہیں ۔ ارشاد ربانی ہے وَمَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِیْ اَحْصَنَتْ فَرْجَھَا فَنَفَخْنَا فِیْہِ مِنْ رُّوْحِنَا (سورۃ التحریم ۶۶ آیت ۱۲) ترجمہ: اور مریم بنت عمران جنھوں نے اپنے ناموس کو محفوظ رکھا تو ہم نے ان کے چاک گریباں میں اپنی روح پھونک دی اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضرت عیسٰی بغیر باپ کے پیدا کئے گئے ہیں اور سائنس اس کی