حیران کن انکشافات نہیں کیا تھا اور ایکسرے نے ہر ہر رگ کی تصویریں نہیں کھینچی تھیں اس وقت تک ان غامض حکمتوں کو سمجھنا مشکل تھا، اب جب کہ جسم انسانی کے ہر ہر رگ دیکھنے کے لئے ایکسرے اور مشین تیار ہوگئیں تو ان حکمتوں کو سمجھنا آسان ہوگیا، بل کہ ان حکمتوں کو دیکھ کر عقل انسانی حیران ہے کہ کن کن مرحلوں سے گذرکر تخلیق انسانی وجود میں آتی ہے۔ چونکہ خداوندقدوس نے تخلیق انسانی کے بہت سے مراحل کا ذکر کیا ہے اس لئے نقشہ کے ذریعہ مختصر طور پر یہ بتایا جائے گا کہ نطفہ کن کن مقامات سے گذرکر انسانی ڈھانچہ تیار ہوتا ہے بعد میں ہر ہر حکمت اور معجزے پر روشنی ڈالی جائے گی۔
رحم کے اس نقشے کو غور سے دیکھیں
انڈہ نکلنے کی نالی Oviductغدود حیض
بیضہ دانی Ovaryرحم Uterus
فم رحم Cervixفرج Vagina
نوٹ: چونکہ عوام کے سامنے یہ نقشہ نہیں ہوتا اس لئے تخلیق کے مراحل کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے اس لئے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے یہ نقشہ پیش کررہاہوں نقشہ New Honizons Cambridge Book 2سے لیا گیا ہے۔ اس نقشے کی تفصیل نیچے سے اوپر کی طرف کی جارہی ہے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو
(۱) فرج Vagina عورت کی شرمگاہ کے اندر یہ تھیلی جیسی جگہ ہوتی ہے، جماع کے وقت اسی میں مرد کاعضوتناسل داخل ہوتا ہے اور یہیں تمام منی، نطفہ Spermcellsخارج کرتا ہے یہاں کچھ دیر رہ کر منی کا ۹۰% حصہ شرمگاہ سے باہر آجاتا ہے اور ضائع ہوجاتا ہے
(۲) خم رحم Cervixیہ رحم کامنہ ہے جس میں چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے، اسی سوراخ کے ذریعہ قطرہ آدھا قطرہ منی رحم کے اندر داخل ہوتی ہے، عضو تناسل کا آخری سراخم رحم سے ٹکراتا ہے تو عورت زیادہ لطف اندوز ہوتی ہے، پیدائش کے وقت بچہ اسی سوراخ سے رحم سے باہر آتا ہے۔
(۳) رحم، یا بچہ دانی Uterusیہ تین انچ لمبا اور ایک انچ گول ہوتا ہے، یہ چاروں طرف سے رگوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور قدرے سخت ہوتا ہے، اس میں بچہ پرورش پانے لگتا ہے تو بچے کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بڑھتا رہتا ہے جب بچہ باہر نکل جاتا ہے تو پھر سکڑ کر تین انچ کا ہوجاتا