ترجمہ:اے اللہ میں نے حج کی نیت کرتا ہوں اسے میرے لئے آسان کیجئے اور قبول فرمائیے۔عمرہ کا احرام ہو تو یوں نیت کریں:۔
اللّھم اني ارید العمرۃ فیسرھا لي و تقبلھا مني .
ترجمہ: اے اللہ میں عمرہ کرنا چاہتا ہوں اس کو سہل فرما دیجئے اور
قبول فرما لیجئے۔حج اور عمرہ دونوں کا احرام ہو تو نیت یوں کیجئے۔
اللّھم اني ارید الحج و العمرۃ فیسرھما لي و تقبلھما مني .
ترجمہ: ا ے اللہ میں حج اور عمرہ اکٹھ کرنا چاہتا ہوں اس کوسہل فرما دیجئے اور قبول فرما لیجئے۔
اگر عربی کے یہ الفاظ یاد نہ ہوں تو صرف اردو میں ترجمہ کہ لیں۔
اس کے بعد بلند آواز میں تین مرتبہ تلبیہ پڑھیں۔تلبیہ کے الفاظ یہ ہیں۔لبیک اللھم لبیک، لبیک لاشریک لک لبیک، ان الحمد و النعمة لک و الملک لاشریک لک .
ترجمہ:حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے میں حاضر ہوں اور سب تعمتیں آپ ہی کی عطا کی ہوئی ہیں اور ملک بھی آپ ہی کا ہے اس میں کوئی آپ کا شریک نہیں۔
اس کے بعد درود شریف پڑھیں اس کے بعد جو چاہیں دعا مانگیں۔لبیک کے بعد یہ دعا مستحب ہے۔اللھم انی اسئلک رضاک والجنة واعوذبک من غضبک و النار .
ترجمہ:یا اللہ میں آپ سے آپ کی خوشنودی اور جنت کا طلب گارہوں اور آپ کے غصہ اور دوزخ سے پناہ مانگتا ہوں۔