علم اور علماء کرام کی عظمت |
ہم نوٹ : |
|
ہوں، تاکہ دل کی ٹیوننگ ہو جائے۔ موٹر چلنے کے بعد گیراج میں ڈالتے ہیں تاکہ پُرزوں میں جو گرد و غبار لگ گیا ہے اُس کی دُھلائی ہو جائے۔ فرماتے تھے کہ مخلوق میں اختلاط سے جو غبارسا آجاتا ہے خانقاہوں میں اس کی دُھلائی ہوتی ہے۔ جعلی پیروں کی جہالت تو مکاتب کاقیام نبیوں والا کام ہے، دارالعلوم کا قیام نبیوں والا کام ہے، حکیمانہ علوم اوراللہ والوں کے ملفوظات سننا سنانا نبیوں والا کام ہے، تزکیۂ نفس کے لیے خانقاہوں کا قیام بھی نبیوں والا کام ہے۔اور خانقاہ سے مراد سچے اللہ والوں کی خانقاہ ہے جہاں سنت و شریعت پر چلنا سکھایا جاتا ہے، وہ خانقاہ نہیں خواہ مخواہ ہے جہاں گنجیڑی، بھنگیڑی لوگ سمندر کے کنارے بیٹھے سٹہ کا نمبر بتا رہے ہیں اور جھوٹے دعوے کررہے ہیں کہ صاحب! یہ اونچے مقامات کے لوگ ہیں، ان کے پاس آسمان سے خبریں آتی ہیں، درحقیقت شیاطین ان کو خبریں دیتے ہیں کہ فلاں گھوڑا جیتے گا۔ سٹہ کا نمبر بتانے والا یعنی جوئے کا حرام کام بتانے والا ولی اللہ کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ کون سی بزرگی ہے؟ یہ بزرگ نہیں شیطان ہے، لیکن لوگ وہاں دوڑے جارہے ہیں اور ان کے ایجنٹ لوگوں کو یہ بھی سکھا کر بھیجتے ہیں کہ اگر وہ تم کو ماں بہن کی گالی دے دے، تو تمہار ا کام ہوجائے گا۔ جب تک ماں بہن کی گالی نہ دے ہٹنا مت، جب بابا غصے میں آجائے اور منہ سے اول فول نکال دے تب سمجھو کہ اب اس کا قول معتبر ہے ؎جو بھی منہ سے نکلے اُن کے اول فول تب سمجھ لو معتبر ہے اُن کا قول لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ ۔ لَاحَوْلَ ہے ان کے اول فول پر۔ اور ان کے قول پر۔ اصلی خانقاہیں وہی ہیں جہاں سچے اللہ والے ہوں اور جنہیں کسی اللہ والے کی سند بھی حاصل ہو۔ جس کا کوئی پیر نہ ہو اسے پیر نہ بنائیں ایک صاحب ہیں جو بہت زیادہ درسِ قرآن دیتے ہیں۔ جدہ سے دو آدمی آئے اور کہنے لگے کہ ہم اُن سے تربیت لینا چاہتے ہیں، آپ کا کیا مشورہ ہے؟ میں نے کہا کہ جن سے