علم اور علماء کرام کی عظمت |
ہم نوٹ : |
|
بیان نہ کریں کہ بخاری پڑھانے والے علماء اور مشایخ جو تزکیۂ نفس کا کام کر رہے ہیں، وہ گویا کمتر ہیں اور کوئی آلو بیچتے بیچتے جاپان چلا گیا اور اس کے ہاتھ پر کوئی جاپانی مسلمان ہوگیا تو اس کا درجہ بخاری پڑھانے والوں سے زیادہ بڑھ گیا۔ یہ عنوان جائز نہیں ہے بلکہ حرام کا فتویٰ دیتا ہوں، اس لیے کہ اہل اﷲ سے لوگ دور ہوجائیں گے، علماء کی عظمت دلوں سے نکل جائے گی اور تعظیمِ علماء میں کمی کرنے پر بڑی سخت وعید ہے۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے ہمارے علماء کا اِکرام نہیں کیا وہ ہم میں سے نہیں۔ علماء، اہل اﷲ اور مشایخ سے دور کرنا اخلاص کے بھی خلاف ہے،کیوں کہ اس کا مقصد عوام کو اپنا معتقد بنانا ہے جس کی تہہ میں حُبِّ جاہ چھپی ہے، اس لیے تزکیۂ نفس اور اِخلاص فرضِ عین ہے، بعثتِ نبوت کے مقاصد میں سے ہے۔ جب چھ نمبر میں اِکرامِ مسلم ہے تو علماء مسلم نہیں ہیں؟ یہ تو بڑے مسلمانوں میں سے ہیں،بلکہ مسلم گر ہیں اور مسلمانوں کو مسلمان بنانے والے ہیں، ایسی گفتگو تو ان ہی کے نمبر اِکرامِ مسلم سے حرام ہے، اس لیے عرض کر دیا کہ یہ جو تبلیغ کا کام ہورہا ہے اﷲتعالیٰ کی رحمت سے اپنے ہی لوگ ہیں۔ کچھ لوگ جو نئے رنگ روٹ ہیں یا جن کو علم نہیں ہے یا جنہوں نے بزرگوں کی صحبت نہیں اُٹھائی اُن سے اِس قسم کی باتیں نکل جاتی ہیں۔ ہمارے وہ احباب جو اہل اﷲ سے یا ان کے غلاموں سے تعلق رکھتے ہیں اور تبلیغ میں بھی جاتے ہیں، ان سے کبھی آپ نے ایسی بات سنی؟ کیوں؟ اہل اﷲ کی صحبت کی برکت کی وجہ سے۔ تو جن لوگوں نے اہل اﷲ کی صحبت نہیں اٹھائی، نفس کی اصلاح نہیں کی اور دین انہیں مغلوب الحال لوگوں سے ملاتو یہ بھی مغلوب الحال ہوجاتے ہیں، پھر ان کو وہی نظر آتا ہے کہ جو اس کا م میں نہیں لگا وہ کچھ بھی نہیں۔ مبارک اور بے مثال جماعت میں تو یہ کہتا ہوں کہ تبلیغی جماعت بہت ہی مبارک جماعت ہے، دنیا میں اس جماعت کی مثال نہیں ہے۔یہ سارے عالَم میں کس قدر محنتیں کر رہے ہیں، اﷲ ان کی محنت کو قبول فرمائے،لیکن دل چاہتا ہے کہ جب یہ اتنی محنت کرتے ہیں اور اپنا بوریا بستر لے کر نکلتے ہیں تو ان