علم اور علماء کرام کی عظمت |
ہم نوٹ : |
|
ہے، اس کے کفر سے تو نفرت ہو، لیکن اس کی ذات کو حقیر سمجھنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ بہرحال اس کے مسلمان ہونے کا امکان موجود ہے ؎ہیچ کافر را بخواری منگرید کہ مسلماں بودنش باشد امید مولانا رومی فرماتے ہیں کہ کسی کافر کو حقارت کی نظر سے مت دیکھو،کیوں کہ اس کے مسلمان ہونے کا امکان ہے یا نہیں؟ ہوسکتا ہے کہ اسے مرتے وقت کلمہ نصیب ہوجائے اور آپ کے پاس کیا ضمانت ہے کہ آپ کو کلمہ نصیب ہوگا؟ حضرت یوسف علیہ السلام کی دعائے حسنِ خاتمہ اللہ والے کیوں ساری زندگی حسن ِخاتمہ کے لیے روتے ہیں اور سوءِ خاتمہ سے پناہ مانگتے ہیں؟ کیوں حضرت یوسف علیہ السلام نے دعا کی: تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ 21؎اے اﷲ! مجھے حالتِ اسلام میں وفات دیجیے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کسی نبی کا خاتمہ کفر پر ہو جائے؟ یہ ممکن نہیں ہے،ممتنع ہے، محال ہے،کیوں کہ اللہ تعالیٰ نبی اُسی کو بناتا ہے جوساری زندگی باوفا رہے اور اِسی وفاداری میں اس کی روح قبض ہو، ورنہ اللہ کے علم اور انتخاب پر اعتراض لازم آئے گا کہ ایسے شخص کو نبی بنادیا جس کا خاتمہ خراب ہوگیا۔ نعوذباللہ! حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سیدنایوسف علیہ السلام نے یہ دعا تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ یعنی اسلام پر وفات اور صالحین کے ساتھ الحاق کیوں مانگا؟ حکیم الامت بیان القرآن کے حاشیہ مسائل السلوک میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے خوف کو بیان فرمایا ہے: فِیْہِ خَوْفُ الْاَنْبِیَاءِ مَعَ عِصْمَتِھِمْ وَامْتِنَاعِ الْکُفْرِ عَلَیْھِمْ فَکَیْفَ یَصِحُّ لِغَیْرِھِمْ اَنْ یَّغْتَرَّ بِصَلَاحِہٖ _____________________________________________ 21؎یوسف: 101