علم اور علماء کرام کی عظمت |
ہم نوٹ : |
|
یعنی مثل کبوتر کے بچے کے ہروقت اس کا میلان آسما ن کی طرف ہوتا ہے، اگرچہ اس وقت اس کے پر نہیں ہیں، لیکن وہ ہر وقت منتظر ہے کہ کب میرے پر نکلیں گے اور کب میں اڑوں گا۔ حضرت آسیہ کے لیے ایک عظیم الشان نعمت خیر فرعون کو جب اپنی بیوی حضرت آسیہ علیہا السلام کے ایمان کا پتا چلا، تو اس ظالم نے ان کو بہت تکلیف پہنچائی، بہت ستایا، لکڑی کے تختے پر لٹا کر آپ علیہا السلام کے ہاتھوں اور پاؤں میں کیلیں گاڑ دیں، حتیٰ کہ اسی حالتِ تکلیف میں آپ کی روح نکل گئی۔ مفتیٔ بغداد علامہ سید محمود آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے: وَ قَدْ وَرَدَ اَنَّ اٰسِیَۃَ امْرَأَۃَ فِرْعَوْنَ تَکُوْنُ زَوْجَۃَ نَبِیِّنَا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ 7؎اورتحقیق یہ وارد ہے کہ حضرت آسیہ زوجۂ فرعون جنت میں ہمارے نبی پاک صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی۔ اﷲ تعالیٰ کے نام پر ذرا مر کے تو دیکھو!مردہ لاشوں پر جو مر رہے ہیں ان کو کچھ نہیں ملے گا، بلکہ مردہ پلس مردہ ڈبل مردہ ہوجائے گا۔ دنیا کے یہ حسین بھی مردہ ہیں، قبروں میں ایک دن گل سڑ جائیں گے اور ان پر مرنے والے بھی مردہ ہو جائیں گے۔ جو مستقبل میں مردہ ہونے والے ہیں وہ گویا مردہ ہی ہیں، مردہ مردہ پر فدا ہو کر ڈبل مردہ ہورہا ہے ؎ارے یہ کیا ظلم کر رہا ہے کہ مرنے والوں پہ مر رہا ہے جو دم حسینوں کا بھر رہا ہے بلند ذوقِ نظر نہیں ہے اﷲ پر فدا ہونے کا انعام لیکن اگر اﷲ پر فدا ہوجاؤ تو اﷲ کیا انعام دیتا ہے؟ دیکھو امام احمد ابنِ حنبل رحمۃاﷲ علیہ کو کیا مقام ملا۔ ملا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ مرقاۃ جلد نمبرایک میں لکھتے ہیں کہ ان کا اصل نام _____________________________________________ 7؎روح المعانی:136/25، الدخان(55)،داراحیاء التراث، بیروت