Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 82
اعمال کی اس میں ہدایت کی گئی ہے وہ ایسے برگزیدہ اور شائستہ ہیں کہ کسی مشہور مسیحی قسیس کی ہدایتیں بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔
1 (1 (ط) منقول از اخبار ’’وحدت‘‘ ۸؍ فروری ۱۹۲۵ء نمبر ۲۶ ج۲
مسٹر وڈول جس نے قرآن شریف کا ترجمہ شایع کیا۔ لکھتا ہے:
جتنا بھی ہم اس کتاب (قرآن) کو اُلٹ پلٹ کر دیکھیں اسی قدر پہلے مطالعہ میں اس کی نامرغوبی نئے نئے پہلوؤں سے اپنا رنگ جماتی ہے، لیکن فوراً ہمیں مسخر کرلیتی ، متحیر بنادیتی اور آخر میں ہم سے تعظیم کراکر چھوڑتی ہے۔ اس کا طرزِ بیان باعتبار اس کے مضامین و اغراض کے عفیف عالی شان اور تہدید آمیز ہے اور جا بجا اس کے مضامین سخن کی غایت رفعت تک پہنچ جاتے ہیں۔ غرض یہ کتاب ہر زمانہ میں اپنا ۔ُپر زور اثر دکھاتی رہے گی۔
1 (1 (ی) منقول از اخبار ’’وحدت‘‘ ۸؍ فروری ۱۹۲۵ء نمبر ۲۶ ج۲


قرآن کی کرنیں مغرب پر: کلامِ الٰہی کا اِک یہ بھی نادر معجزہ ہے کہ سخت متعصب مخالفین اور نکتہ چیں عیسائیوں سے اپنا لوہا منوالیا۔ اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ یعنی جادو وہ جو سر پر چڑھ کر بولے‘‘ عنوان بالا پر مولانا عبداللہ صاحب نے نہایت تند ہی سے ایک ضخیم رسالہ ’’پیامِ امین‘‘ مرتب فرمایا ہے۔ اسی میں ملخصاً ناظرین العدل کی دلچسپی کے لیے چند نامور مستشرقین کی صائب آراء جو قرآن کے متعلق ہیں پیش کی جاتی ہیں۔
کونٹ ہنری وی کاسٹری اپنی کتاب ’’الاسلام‘‘ میں جو کونٹ موصوف نے فرنچ میں لکھی تھی جس کا ترجمہ مصر کے مشہور مصنف احمد فتحی بک زا غلول نے ۱۸۹۸ء میں شایع کیا تھا کہتے ہیں:
قرآن کی وحی کا مسئلہ اور بھی زیادہ مشکل اور پیچیدہ مسئلہ ہے، کیوںکہ اربابِ بحث اس کو مفصل طور پر حل نہیں کرتے، عقل حیران ہے کہ اس قسم کا کلام ایسے شخص کی زبان سے کیوںکر ادا ہوا جو بالکل اُمی تھا۔ تمام مشرق نے اقرار کیا ہے کہ یہ وہ کلام ہے کہ نوعِ انسانی لفظاً و معناً ہر لحاظ سے اس کی نظیر پیش کرنے سے عاجز ہے۔ یہ وہی کلام ہے جس کی بلند انشا پردازی نے عمر ؓ  بن خطاب کو مطمئن کردیا۔ ان کو خدا کا معترف ہونا پڑا۔ یہ وہی کلام ہے کہ جب یحییٰ ( ؑ ) کی ولادت کے متعلق اس کے جملے جعفر بن ابی طالب نے نجاشی بادشاہ کے سامنے پڑھے ہیں تو اُس کی آنکھوں سے بے ساختہ آنسو جاری ہوگئے اور پشپ ۔ّچلا اُٹھا کر یہ کلام اسی سرچشمہ سے نکلا ہے جس سے عیسیٰ  ؑ  کا کلام نکلا تھا۔ محمد (ﷺ) قرآن کو اپنی رسالت کی دلیل کے طور پر لائے اور وہ اس وقت سے تا ایں دم ایک ایسا مہتم بالشان راز چلا آتا ہے جس کے طلسم کو توڑنا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter