Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

45 - 82
پیٹ کے اندر زندہ رہنا ممکن ہے؟ ڈاکٹر ویلسن اس کا جواب اثبات میں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مچھلی کے پیٹ میں سانس لینے کے لیے کافی ہوا ہوتی ہے البتہ درجۂ حرارت وہاں زیادہ ہوگا مثلاً ۱۰۴ درجہ فارن ہیٹ جو انسان کے لیے بخار کا درجہ ہے تاہم اس میں زندہ رہنا ممکن ہے۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ معدہ میں جو عرق ہوتا ہے وہ ہر شے کو بتدریج تحلیل کرتا ہے۔ ڈاکٹر ویلسن اِس کا جواب یہ دیتے ہیںکہ کسی زندہ شے کو یہ عرق نقصان نہیں پہنچا سکتا اور اگر ایسا ممکن ہو تو خود معدہ تحلیل ہوجائے۔
اِن عقلی دلائل کے علاوہ واقعات بھی موجود ہیں، مثلاً: بیان کیا جاتا ہے ۱۸۹۱ء میں ایک جہاز خاک لینڈ کے قریب وہیل مچھلیوں کا شکار کررہا تھا، ایک موقع پر وہیل نظر آئی لوگ کشتیوں میں بیٹھ کر اسے مارنے کے لیے دوڑے، ایک کشتی اُلٹ گئی اور اُس کے ملاحوں میں سے ایک شخص جس کا نام جیمس بار ٹلے تھا غائب ہوگیا، وہیل ماری گئی، ملاح اسے جہاز پر لائے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے لگے وہ دن بھر کام کرتے رہے۔ شام تک تجزیہ کا عمل ختم نہیں ہوا، لہٰذا چھوڑ کر سو گئے۔ دوسرے دن صبح پھر کام شروع کردیا، معدہ باہر نکالا گیا تو اس میں جیمس بار ٹلے نکلا، وہ زندہ تھا، مگر اس کے جسم کی جلد بالکل سفید ہوگئی تھی اور عمر بھر سفید رہی۔ چودہ روز تک اس کے ہوش و ہواس معطل رہے، مگر بعد میں حالت درست ہوگئی۔ یہ واقعہ سب کے نزدیک مسلم ہے۔
امریکا کے ایک آدمی مارشل جنکنس کا واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ بھی وہیل مچھلیوں کے شکار کے لیے گیا ہوا تھا، اُس کی کشتی بھی اُلٹ گئی تھی اور ہیل نے اس کو نگل لیا۔ شکاری اس کے پیچھے لگے رہے، جب اسے ۔ُبری طرح زخمی کردیا تو وہ سطح آب پر آگئی اور اس نے قے کی۔ قے کے ساتھ ہی بہت سی کھائی ہوئی چیزوں کے علاوہ مارشل جنکنس بھی باہر آپڑا اور وہ زندہ تھا۔
ان واقعات کے بعد شکمِِ ماہی میں زندہ رہنے کے امکان کا مسئلہ یقینی طور پر طے ہوجاتا ہے، مگر متشککین اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ واقعات محض حسنِ اتفاق کا نتیجہ تھے۔ 1 (1 انقلاب)
نوٹ: لیکن اتفاق بھی ہمارے مدعا کا تو مثبت ہے یعنی وقوع احیاناً ،کیوںکہ استمرارِ وقوع کا تو ہم بھی دعویٰ نہیں کرتے۔ (اشرف)
1 (1 (کر) منقول از’’ صداقت‘‘ میرٹھ۔ ۲۹؍ اپریل ۱۹۲۸ء


مناقبِ نبوی کا گلدستہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter