Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

80 - 82
اس پر جو فرائض عائد ہوتے ہیں ان سے وہ ناواقف رہتا ہے اور ان کا اقبال بھی نہیں کرتا۔
۔ُعلمائے اسلام نو مسلمین کو راسخ العقیدہ بنانے اور ان سے اسلام کے تمام فرائض و اعمال کی پابندی کرانے میں جو مشکلات محسوس کرتے ہیں اُن کی ایک سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ دنیائے اسلام میں حروف شناسی اور باقاعدہ تعلیم کی بہت قلت ہے۔ مسلمانوں کی عام جہالت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کے تقریباً سات کروڑ مسلمانوں میں سے صرف ۷ و ۳ فیصدی مسلمان ایسے ہیں جو لکھ پڑھ سکتے ہیں اور جو کچھ ہندوستان جیسے ملک کی حالت ہے جو اپنی قدیم تہذیب اور تعلیمی نظام کے لیے مشہور ہے، وہی بلکہ اس سے بھی زیادہ ابتر حالت براعظم افریقہ اور مجمع الجزائر ملایا کے وسیع علاقوں کی ہے جہاں مسلمانوں کی بہت بڑی آبادیاں ہیں۔ اگرچہ وقتاً فوقتاً اس وسیع جہالت کو مٹانے اور مذہبی اعمال میں یکسانیت پیدا کرنے کی سعی کی جاچکی ہے، مگر اب تک معتد بہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور بہت سے مسلمان ابھی تک اپنے مذہب کے معمولی اور ابتدائی اصولوں سے بھی نابلد ہیں۔


مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم: خود ہندوستان میں تبدیلِ مذہب کا عمل اس قدر ناممکن رہا ہے کہ تین چار سو سال تک مسلمان رہنے کے باوجود کچھ عرصہ ہوا بعض راجپورت خاندانوں نے دوبارہ اپنے باپ دادا کا مذہب یعنی ہندو دھرم اختیار کرلیا ہے۔
ہندوستان کے دیہاتی مسلمان باوجود عقیدۂ توحید کے جس پر اسلام میں بہت زیادہ زور دیا گیا ہے مقامی ہندوؤں کے ساتھ اُن کے دیوتاؤں کی پرستش میں شریک ہوجاتے ہیں۔ دیہات میں ایسی بہت سی باتیں موجود ہیں جو اگر سیتلادیوی (چیچک کی دیوی) کی نیاز نذر نہ کریں تو وہ یہ سمجھتی ہیں کہ انھوں نے اپنے بچوں کے لیے خود اپنے ہاتھوں کوئی بڑا بڑا خطرہ حاصل کرلیا ہے۔
بنگال میں بھی ایسے جاہل مسلمان ہیں جو سورج کی پرستش تک میں حصہ لیتے ہیں اور ہندوؤں کے میلوں مثلاً درگا پوجا وغیرہ میں شریک ہوتے ہیں۔ اور اس کا کچھ بھی احساس نہیں کرتے کہ وہ اس قسم کی حرکات سے اپنے مذہب یعنی اسلام کے صریح احکام کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ خاص طور پر سوشل اجتماعات میں نو مسلموں کی قدیم ذہنیت عود کر آتی ہے۔ تھوڑا عرصہ ہوا کہ ایسے بہت سے دیہادتی مسلمان خاندانوں میں جو ہندوؤں کی اولاد ہیں یہ رسم جاری تھی کہ وہ اپنے لڑکے کا نکاح ہندو راج کے مطابق کرتے تھے اور ایک برہمن موجود ہوتا تھا۔ اسی طرح بعض مقامات پر ہندوؤں کے قوانین وراثت بھی جاری ہیں، اگرچہ وہ قرآنِ حکیم کے نہایت صاف اور روشن احکام کے بالکل منافی ہیں۔ مثلاً بعض پنجابی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter